تازہ تر ین

اسموگ کنٹرول کرنے کیلئے پنجاب کلین ایئر کمیشن کی تشکیل کا فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک)پنجاب حکومت نے اسموگ کو کںٹرول کرنے کے لیے پنجاب کلین ایئرکمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا۔اس ضمن میں ضلعی اور تحصیل کی سطح پر ذیلی کمیٹیاں قائم کردی گئی جو ماحولیاتی آلودگی کی نگرانی اور کنٹرول کرنےکے اقدامات اٹھائیں گی۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی صدارت میں جاری اجلاس میں متعدد محکوموں کی جانب سے سفارشات پیش کی گئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ عدالتی حکم پر اینٹوں کے تمام بھٹے 20 سے 31 اکتوبر تک بند رہیں گے۔اس ضمن میں دوست ماحول مہم کے ذریعے ٹو اسٹروک انجن، موٹرسائیکل رکشہ اور زیادہ دھواں دینے والی گاڑیوں کو بھی روکنے کی کوشش کی جائےگی۔اس حوالےسے بتایا گیا کہ کچرا جلانے سے ماحولیات پر منفی اثرات مرتب ہونے سے متعلق شعور و آگاہی پر مشتمل مہم کا آغاز سوشل میڈیا پر چلائی جائے گی۔علاوہ ازیں اسموگ سے متعلق مربوط آگاہی مہم بھی سوشل میڈیا کا حصہ بنے گی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تمام مانیٹرنگ آلات کو فعال کرنے کا ہدایت دی اور کہا کہ لاہور، ملتان، راولپنڈی، رحیم یار خان اور فیصل آباد میں ایئرکولیٹی سسٹم کو موثر انداز میں فعال کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اسموگ سے معمول کی زندگی بری طرح متاثرہوتی ہے جس کے سدباب کے لیے موثر حکمت عملی اپنائی جائے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain