تازہ تر ین

لوڈ شیڈنگ شروع ، لاہور میں پانی بحران

لاہور (نیااخبار رپورٹ) صوبائی دارالحکومت میں زیرزمین پانی کی تیزی سے گرتی سطح کے باعث رواں ہفتے سے پانی کی راشن بندی شروع کر دی گئی جبکہ پانی محفوظ بنانے کیلئے مختلف اقدامات کا آغاز کر دیا گیا۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے ماہرین کی 2017ءکی رپورٹ کے مطابق لاہور میں زیرزمین پانی کی سطح اڑھائی سے 3 فٹ سالانہ کی شرح سے گر رہی ہے۔ شہر کے وسط میں اس وقت زیرزمین پانی کی سطح 130فٹ ہے جو کہ 2025ءتک مزید گر کر 230 فٹ تک جا سکتی ہے۔ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو 2040ءتک صورتحال سنگین تر ہو جائے گی۔ ذرائع کے مطابق بحران سے بچنے کیلئے واسا لاہور نے پانی کی سپلائی کا وقت مقرر کر دیا ہے۔ صارفین کو صبح 4 سے 9 بجے، دوپہر 2 بجے سے 5 سے رات 10 بجے تک ملے گا۔ واسا نے گھریلو صارفین کیلئے ٹیرف میں 20 فیصد جبکہ کمرشل صارفین کیلئے 400 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔ پانی کا ٹیرف 2004ءسے منجمد تھا۔ واسا نے 280 پٹرول پمپوں کے کنکشن منقطع کر دیئے ہیں جہاں پانی گاڑیاں صاف کرنے کیلئے استعمال ہوتا تھا۔ انہیں دو ماہ میں پانی کی ری سائیکلنگ کا موثر نظام نصب کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ واسا کے ایم ڈی زاہد عزیز کے مطابق 290 مزید پٹرول پمپوں کو کنکشن منقطع کرنے کے نوٹس بھیج دیئے گئے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain