تازہ تر ین

50لاکھ گھر بننے سے عوام کو روز گار ملے گا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کالم نگار طارق ممتاز نے کہا کہ بھٹو صاحب نے بھی عوام کے لئے ذاتی گھر منصوبہ شروع کیا تھا لیکن بدقسمتی سے مستحق لوگوں کو گھر ملنے کے بجائے سفارشیوں کو ملے۔ چینل فائیو کے پروگرام کالم نگار میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے جذبات کی قدر کرتا ہوں ان کی نیتصاف ہے لیکن اس کے لئے بیوروکریسی کو بھی صاف نیت سے کام کرنا ہو گا۔پچاس لاکھ گھر بنانا ناممکن نہیں۔لوگوں کو روزگار بھی ملے گا۔میرے خیال میں انڈسٹریل ایریاز میں گھر بنائے جائیں۔الگ الگ چھوٹے شہر آباد کرنے چاہئیں۔پچاس لاکھ گھروں کے لئے فارم سستے ہونے چاہئیں۔ منرل واٹر ہر کوئی استعمال نہیں کر سکتا۔ کالم نگارمیاں حبیب نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پچاس لاکھ گھروں کا منصوبہ اس غریب عوام کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے جو اپنی چھت کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔اگر ایسے لوگوں کو چھت فراہم ہو جاتی ہے تو یہ انقلاب ہو گا۔اس منصوبے کے لئے باہر سے کچھ بھی درآمد نہیں کرنا پڑے گا۔اگر اقدامات نہ کئے گئے تو زیر زمین پانی فصلوں کے قابل بھی نہیں رہے گا اور زمینیں بنجر ہو جائیں گی۔ کالم نگارخالد چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے کہا چھ ماہ میں مشکل سے نکل جائیں گے پچاس لاکھ گھر بنانا بہت مشکل ہے۔خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والوں کے لئے بھی کچھ کیا جائے۔موجودہ بجٹ میں صحت اور تعلیم کا بجٹ کم رکھا گیا۔کیا اتنی سرکاری زمینیں ہوں گی کہ اتنی تعداد میں گھر بنائے جائیں۔ترجیحات کی جانب توجہ دینا ہو گی خزانہ خالی ہے۔پاپولیشن بم بہت متاثر کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ایک خوش حال شخص منرل واٹر پیتا ہے کیونکہ نلکوں کا پانی پینے کے قابل نہیں رہا۔آلودہ پانی سے ہیپاٹائٹس پھیل رہا ہے۔ جگہ جگہ فلٹریشن پلانٹ لگنے چاہئیں۔ کالم نگارثروت روبینہ نے کہا کہ روٹی کپڑا مکان انسان کی بنیاد ی ضرورت ہے۔لوگوں کو گھر فراہم کرنا اچھا عمل ہے۔ہر بات کو منفی نہیں لینا چاہئے لیکن سیاسی جماعتیں جو نعرہ لگائیں ان کی ٹیم کو بھی نیت سے کام کرنا چاہئے۔مکان کرائے پر دینا رواج اورکاروبار بن گیا۔عمران خان نے قوم کو خوشخبری دی ہے امید دی ہے اپنا گھر نہ ہونا بہت بڑی مصیبت ہے۔پچاس لاکھ گھروں کی سکیم سے انڈسٹری حرکت میں آئے گی کاروبار بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس صاحب کو یہ بات بھی مد نظر رکھنی چاہئے لوگ منرل واٹر پینے پر کیوں مجبور ہوئے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain