تازہ تر ین

سرکاری زمینیں مفت کا مال نہیں نئے پاکستان میں عام آدمی عزت سے رہیگا عثمان بزدار کا اہم خطاب

لاہور(پ ر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ ملک کو مشکل حالات سے نکالنے کیلئے دن رات کام کر رہے ہیںاورعوام بہت جلد خوشحال اور بدلا ہوا پاکستان دیکھیں گے کےونکہ وزیراعظم عمران خان ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے پرعزم ہیں۔ تنقید برائے تنقید کرنے والے پاکستان کے خیرخواہ نہیں۔ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اورپاکستان میں حقیقی تبدیلی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت شفافیت اور میرٹ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔وزیراعظم عمران خان ہی ملک و قوم کی تقدیر بدلیں گے۔وہ صوبائی وزراءاوراراکےن اسمبلی سے گفتگو کررہے تھے ،جنہوںنے آج ان سے سول سےکرٹرےٹ مےں ملاقات کی۔وزےراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں مےں صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمود، صوبائی وزیر جنگلات سردار محمد سبطین خان،اراکےن قومی اسمبلی خواجہ شےراز،شوکت بھٹی اوررکن پنجاب اسمبلی محمد علی اعوان شامل تھے ۔وزےراعلیٰ اور صوبائی وزےر جنگلات سردار محمد سبطےن خان کے درمےان ملاقات کے دوران شجرکاری مہم او ر اس پر ہونے والی پیش رفت اورقبضہ مافےا کے خلاف جاری آپرےشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کےا گےا۔وزےراعلیٰ نے شجر کاری مہم کوتےزی سے آگے بڑھانے پر بھی صوبائی وزےر جنگلات کی کارکردگی کو سراہا۔وزےراعلیٰ نے قبضہ مافےا اور تجاوزات کے خلاف جاری مہم کے دوران محکمہ جنگلات کی اراضی واگزارکرانے پر صوبائی وزےرجنگلات سردار محمد سبطےن خان کی کاوشوں کی تعرےف کی اورکہا کہ سرکاری اراضی کوہر صورت قبضہ مافےا سے واگزار کراےا جائے گا۔بااثر قبضہ مافےا نے سرکاری اراضی کو مال مفت سمجھ رکھا تھالےکن تحرےک انصاف کی حکومت نے آتے ہی طاقتور مافےاپر ہاتھ ڈالا ہے اوراب تک اربوں روپے کی ہزاروں کنال اراضی کو واگزار کراےا جاچکا ہے۔بااثر افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کی خوشحالی اور ملک کی ترقی سے زیادہ کوئی چیز مقدم نہیں۔ نئے پاکستان مےں عام آدمی عزت سے جےئے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت آج سول سیکرٹریٹ میںاعلی سطح کااجلاس ہوا، 3 گھنٹے طویل اجلاس میں رواں مالی سال کے 8 ماہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی ترجیحات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں سماجی شعبوں کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی پروگرام تحریک انصاف کے منشور کا آئینہ دار ہوگا اور متوازن اور یکساں ترقی کا عکاس ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔انہوںنے کہا کہ نوجوان تحریک انصاف کا ہراول دستہ ہیں،ان کیلئے خصوصی پروگرام شروع کرنے کا جائزہ لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب اور کم ترقی یافتہ علاقوں کے عوام کو ان کا حق دیں گے۔ پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے فنڈز میں اضافہ کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے اراکین اسمبلی سے مشاورت کا سلسلہ جاری رہے گا اور کابینہ کے اجلاس ہر ڈویژنل ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain