تازہ تر ین

چھٹی کی تنخواہ نہیں ملے گی اور اب کام نہ کرنے والے ججز کے خلاف کارروائی ہوگی:چیف جسٹس

اسلا م آ با د (ویب ڈیسک)چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ’ججز کو چھٹی والے دن کی تنخواہ نہیں ملے گی اور اب کام نہ کرنے والے ججز کے خلاف بھی کارروائی ہوگی‘۔انہوں نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ اپنی سپروائزری ذمہ داریوں میں ناکام نظر آتی ہے، ہائی کورٹس کی نگران کمیٹیاں ان معاملات کو کیوں نہیں دیکھ رہیں؟چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا ہم ہائی کورٹ کی نگران کمیٹیوں کے ججز کو چمبر میں بلا کر ان کی کارکردگی پوچھیں؟ اگر ہم یہ کہہ دیں کہ ہم ہائی کورٹ کے سپروائزری کردار سے مطمئن نہیں تو آپ کیا کہیں گے، اس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ ہم آپ کے حکم کی تعمیل کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain