تازہ تر ین

باپ جنسی بلا بن گیا،سگی بیٹی کیساتھ مُنہ کالا کرنے کا انکشاف

لاہور (خصوصی ر پو رٹر )ساندہ کے علاقہ میں درندہ صفت باپ نے اپنی اٹھارہ سالہ بیٹی سے مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش تو بیٹی نے چوتھی منزل سے چھلانگ لگاکر اپنی عزت بچائی ،زخمی کو طبی امداد کیلئے میوہسپتال منتقل کردیاگیا، پولیس واقعہ سے لاعلم رہی، بتایا گیا ہے کہ اٹھارہ سالہ ”م“ کی والدہ سعیدہ کا الزام ہے کہ اس کے شوہر غضنفر علی نے اپنا گھر بیچ کر ساندہ میں تیسری منزل پر کمرے کرائے پر لئے ہوئے ہیں، چند روز قبل غضنفرکے بھانجے زوہیب نے بھی ”م“ سے زیادتی کی تھی جس پر اس نے اس کو مارپیٹ کر گھر سے نکال دیاتھا، اس بات پر گھر میں کافی جھگڑا ہوا، گذشتہ روز رات جب تمام اہل خانہ کمرے میں سو رہے تھے تو رات اڑھائی بجے اچانک چیخ و پکار کی آواز سنائی دی جس کے بعد ”م“ دوڑ کر چھت پر چلی گئی اور پھر اپنی عزت بچانے کیلئے چوتھی منزل سے چھلانگ لگادی، اس کو طبی امداد کیلئے میو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اس نے واویلا کیا کہ اس کے باپ نے اسکے ساتھ زیادتی کی کوشش کی ہے جبکہ اس کے بات نے ڈاکٹرز کو بتایا کہ اسکی بیٹی کا ذہنی توازن درست نہیں ہے، ڈاکٹرز نے بچی کی بات کو یقین نہیں کیا کہ کوئی بات اپنی حقیقی بیٹی کیساتھ ایسا کرسکتا ہے اور پولیس کو اسکی اطلاع نہیں دی


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain