تازہ تر ین

ضمنی انتخابات: 37 نشستوں میں سے پی ٹی آئی 15 اور ن لیگ 11 جیتنے میں کامیاب

اسلام آباد(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے لیے تمام 37 حلقوں پر پارٹی پوزیشن جاری کردی جس کے مطابق تحریک انصاف 15 نشستوں کے ساتھ سرفہرست اور مسلم لیگ (ن) 11 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پارٹی پوزیشن کے مطابق 37 حلقوں میں سے تحریک انصاف نے 15، (ن) لیگ 11، مسلم لیگ ق، عوامی نیشنل پارٹی اور پیپلز پارٹی 2،2 متحدہ مجلس عمل ایک، بلوچستان نیشنل پارٹی ایک اور 3 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی 11 نشستوں میں سے تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) نے 4،4 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جب کہ مسلم لیگ (ق) نے 2 اور متحدہ مجلس عمل نے ایک نشست پر کامیابی سمیٹی۔خیبرپختونخوا اسمبلی کی 9 نشستوں میں سے تحریک انصاف نے 6، عوامی نیشنل پارٹی نے 2 اور مسلم لیگ (ن) نے ایک نشست پر کامیابی حاصل کی۔پنجاب اسمبلی کی 13 نشستوں میں سے مسلم لیگ (ن) 6 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ تحریک انصاف نے 5 اور دو نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔سندھ اسمبلی کی 2 نشستیں پیپلز پارٹی کے حصے میں آئیں جب کہ بلوچستان اسمبلی کی 2 نشستوں میں سے ایک بلوچستان نیشنل پارٹی اور ایک نشست پر آزاد امیدوار کامیاب ہوا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain