تازہ تر ین

سیاستدان ٹیکس کے پیسوں سے بیرون ملک عیاشی کرتے رہے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کالم نگارعلامہ اظہر صدیق نے کہا کہ پاکستان میں رواج بن گیا تھا کہ عوام کے ٹیکس کے پیسوں پر سیاستدان بیرون ملک علاج کراتے اور عیاشی کرتے رہے۔ چینل فائیو کے پروگرام کالم نگار میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا فیصلہ بہت اچھا ہے اس فیصلے وکو قانونی شکل دے ینی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام کے پیسوں کی تباہی ان کنسٹرکشن کے کاموں میںہوئی جس میں من پسند افراد کو ٹھیکے دیے گئے۔اس کام میں بے پناہ منافع بھی ہے اور فراڈ بھی سب سے زیادہ ہے۔عطاالحق قاسمی کو لطیفے بہت آتے ہیں اور شریف فیملی کو لطیفے بہت پسند ہیں۔انہوں نے کہا کہ پلاسٹک کے تھیلوں کے استعمال سے آلودگی پھیل رہی ہے اس پر پابندی لگنی چاہئے کالم نگارآغا باقر نے کہا کہ خود احتسابی ایسا عمل ہے اوپر سے شروع ہوتا ہے اور نیچے تک جاتا ہے۔عادل حکمرانوں کا ہمیشہ سے وطیرہ رہا کہ انہوں نے خود کو احتساب کے لئے پیش کیا۔وفاقی کابینہ پر بیرون ملک علاج پر پابندی بہت خوش آئند ہے۔سادگی میں ویسے بھی سکون قلب ہے۔انہوں نے کہا کرپشن کوئی بھی کرے احتساب ہونا چاہئے اور بلاامتیاز ہونا چاہئے۔میرٹ ہونا بہت ضروری ہے۔ کالم نگارمیاں سیف الرحمان نے کہا کہ اچھے کام کی ابتدا خود سے کرنی چاہئے۔سادگی اپنا کر ہم بہت سے اضافی اخراجات بچا سکتے ہیں۔ویسے بھی پاکستان مقروض ملک ہے اشرافیہ کو پرتعیش زندگی ترک کرنی چاہئے۔وزراءپر بیرون ملک سرکاری اخراجات پرعلاج پر پابندی احسن اقدام ہے اسے آئندہ کی حکومتوں کو بھی اپنانا چاہئے۔ ایک ملاقات میںسابق چیئرمین نیب قمرالزمان نے کہا ہمارے معاشرے میں کرپشن کے خلاف ابھی تک نفرت پیدا نہیں ہوئی۔کالم نگارسردار حیات خان نے کہا کہ سابق حکومتوں نے ہمیشہ دعوی کیا ہم نے عوامی کی بڑی خدمت کی لیکن سوال ہے سابق حکمران اپنے دس سالہ اقتتدار میں کوئی بھی ایک ایسا ہسپتال نہیں بنوا سکے جس میں اپنا علاج کرا سکتے۔یہ سابق حکمرانوں کی ناکامی کی بڑی مثال ہے۔عمران خان اپنے منشور پر عمل پیرا ہیں یہ وہ اپنے عمل سے ثابت بھی کر رہے ہیں۔قوم کی تربیت کی بھی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے ملک کے لئے بہت مفید ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain