تازہ تر ین

سعودی عرب، ایران کو قریب لانا ہمارے لیے اعزاز ہو گا: جنرل امجد شعیب ایران، سعودی عرب کے باہمی اختلاف میں پاکستان کسی کے ساتھ نہیں ،غیر جانبدار ہے پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس نہیں جانا وہ خود آیا ہے:افتخار چوہدری، نیوز ایٹ 7میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ) جنرل (ر) امجد شعیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی خواہش کافی عرصے سے یہی رہی ہے کہ کہ کسی طرح سعودی عرب اور ایران کو قریب لایا جائے یہ ہمارے لئے یک اعزاز بھی ہو گا۔ایران کو پاکستان کے اس موقف سے اعتماد ملا ہو گا کہ ایران اور سعودی کے باہمی اختلاف میں پاکستان نہ سعودی کے ساتھ ہے نہ ایران کے ساتھ بلکہ غیر جانبدار ہے۔چینل فائیو کے پروگرام نیوز ایٹ7میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عر ب بھی نہیں چاہتا کہ یمن سے کشیدگی بڑھے ۔یمن پر ایک بات واضح ہونی چاہئے پاکستان نے جنگ میں کسی کا ساتھ نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین بہت کامیاب رہا۔چین بھی چاہتا ہے پاکستان کو قرضوں کے عفریت سے نجات ملے کیونکہ وہ پاکستان کی بہتری چاہتا ہے۔سعودی عرب پاکستان کو تیل یا پیسے تو دے سکتا ہے لیکن ٹیکنالوجی نہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما انجینئر افتخارچوہدری نے کہا پاکستان مشکلات سے نکلے گا اب پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس نہیں جانا آئی ایم ایف خود آیا حکومت آئی ایم ایف سے ان شرائط پر قرضہ لے گی جس سے ملکی مفاد متاثر نہ ہو۔پاکستان معاشی بحران سے نکل رہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain