تازہ تر ین

65شرفاءکے کھاتے کھل گئے،چونکا دینے والے انکشافات

کراچی (خصوصی رپورٹ) نیب نے اب تک 65سیاسی رہنماﺅں اور سرکاری افسران کے خلاف تحقیقات کی ہیں جن میں 19کا تعلق سندھ سے، 19کا خیبرپختونخوا سے، 18کا پنجاب سے اور 9کا بلوچستان سے ہے۔ ان سیاسی رہنماﺅں کا تعلق کچھ یوں ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے 16، پاکستان مسلم لیگ ن کے 10، پاکستان مسلم لیگ ق کے 5، متحدہ قومی موومنٹ کے 4، پاکستان تحریک انصاف کا ایک، پاکستان مسلم لیگ ف کا ایک، جمعیت علمائے اسلام کا ایک، ایک آزاد، عوامی نیشنل پارٹی کا ایک اور بلوچستان نیشنل پارٹی کا ایک عہدیدار شامل ہے۔ نیب کی سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی فہرست کے مطابق سندھ کے افراد میں پہلے نمبر پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے Stevta میں غیرقانونی بھرتیاں کیں، ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔ بابر غوری نے کے پی ٹی میں غیرقانونی بھرتیاں، ریفرنس دائر، وہ مفرور ہیں۔ ڈاکٹر عاصم حسین، ریفرنس دائر، تحقیقات جاری، عبوری ضمانت پر ہیں۔ سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے ناجائز اثاثے اور غیرقانونی بھرتیاں کیں، تحقیقات جاری ہیں۔ وزیرداخلہ سہیل انور سیال آمدنی سے زائد اثاثے، ان کے خلاف بھی تحقیقات جاری ہیں۔ سابق وزیر رﺅف صدیقی نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔ شرجیل انعام میمن کے خلاف ریفرنس دائر، جیل میں ہیں۔ میئر کراچی وسیم اختر کے ایم سی فنڈز میں خوردبرد، تحقیقات جاری ہیں۔ سابق وزیر جام خان شورو کرپشن اور پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ، تحقیقات جاری ہیں، سابق وزیر اعجاز جاکھرانی کے خلاف اثاثوں کی تحقیقات جاری۔ سابق وزیر لیاقت جتوئی کے اثاثوں کی تحقیقات جاری۔ سابق ممبر صوبائی اسمبلی پیر صبغت اللہ راشدی کے غیرقانونی پلاٹوں کی الاٹمنٹ‘ تحقیقات جاری۔ سابق چیف سیکرٹری سندھ صدیق میمن کے غیرقانونی پلاٹوں کی الاٹمنٹ، تحقیقات جاری۔ سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمانی کرپشن اور کرپٹ پریکٹیسز اور غیرقانونی بھرتیاں، ریفرنس دائر، عبوری ضمانت پر ہیں۔ سابق وزیر نواب محمد تیمور تالپور آمدنی سے زائد اثاثے، تحقیقات جاری۔ سابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظور قادر کاکا کے خلاف ریفرنس دائر، ملک سے فرار۔ سابق وزیر منظور وسان آمدنی سے زائد اثاثے، تحقیقات جاری۔ خیبرپختونخوا سے پہلے نمبر پر سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک اختیارات کا ناجائز استعمال اور ہیلی کاپٹر کیس، غیرقانونی الاٹمنٹ، تحقیقات جاری۔ سابق وزیر امیر مقام آمدنی سے زائد اثاثے، تحقیقات جاری۔ سابق وزیراعظم کی مشیر عاصمہ عالمگیر اور ان کے خاوند ارباب عالمگیر خان، آمدنی سے زائد اثاثے، تحقیقات جاری۔ سابق وزیراعلیٰ اکرم درانی اختیارات کا ناجائز استعمال، تحقیقات جاری۔ مرید کاظم کے خلاف ریفرنس دائر، تحقیقات جاری۔ مسلم لیگی رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر آمدنی سے زائد اثاثے، تحقیقات جاری۔ سنیٹر عثمان سیف اللہ 34 آف شور کمپنیوں کے مالک، تحقیقات جاری۔ سابق پرائم منسٹر سیکرٹری اعظم خان اختیارات کا ناجائز استعمال، تحقیقات جاری۔ سابق وفاقی سیکرٹری نعیم خان، توانا پاکستان کرپشن سکینڈل کا ریفرنس دائر، سابق آئی بی کے پی کے ملک نوید ریفرنس دائر، پلی بارگیننگ کا عمل جاری۔ سابق وفاقی سیکرٹری طارق حیات خان کے خلاف ریفرنس دائر۔ سابق چیف سیکرٹری امجد علی خان کا اختیارات کا ناجائز استعمال، تحقیقات جاری۔ سابق مشیر برائے چیف مسٹر سکندر عزیز ریفرنس دائر، عبوری ضمانت پر ہیں۔ سابق وزیر صاحبزادہ محمود زیب اختیارات کا ناجائز استعمال، تحقیقات جاری۔ سابق وزیر شیراعظم ریفرنس دائر۔ کمشنر برائے افغان تارکین وطن ضیاءالرحمن کرپشن اور کرپٹ پریکٹیسز، تحقیقات جاری۔ سابق مشیر ملک قاسم آمدنی سے زائد اثاثے، تحقیقات جاری۔ پشاور کے ناظم عاصم خان آمدنی سے زائد اثاثے، تحقیقات جاری۔ سابق سیکرٹری حفیظ الرحمن کرپشن اور کرپٹ پریکٹیسز، تحقیقات جاری۔ بلوچستان سے سابق وزیراعلیٰ اسلم خان رئیسانی آمدنی سے زائد ثاثے، تحقیقات جاری۔ سابق وزیراعلیٰ سردار ثناءاللہ زہری آمدنی سے زائد اثاثے، تحقیقات جاری۔ سابق مشیر خالد لانگو کرپشن، تحقیقات جاری۔ سابق سیکرٹری مشتاق رئیسانی 67کروڑ کی کرپشن، تحقیقات جاری۔ سابق وزیر اسفند یار بھاری خوردبرد، تحقیقات جاری۔ سابق وزیر محمد عاصم کرد کرپشن، تحقیقات جاری۔ سابق ایم ڈی پی ٹی سی ایل میر شاہجہان کھیتران غیرقانونی بھرتیاں، تحقیقات جاری۔ سابق وزیر سعادت انور اختیارات کا ناجائز استعمال، تحقیقات جاری۔ سابق وزیر رحمت بلوچ آمدنی سے زاثد اثاثے، تحقیقات جاری۔ پنجاب سے سابق وزیراعظم نوازشریف ریفرنس دائر، ضمانت پر ہیں۔ حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کرپشن اور آمدنی سے زائد اثاثے، تحقیقات جاری۔ سابق وزیراعظم شوکت عزیز اختیارات کا ناجائز استعمال اور آمدنی سے زائد اثاثے، تحقیقات جاری۔ سابق وزیراعظم پرویزاشرف 12ریفرنس دائر، ضمانت پر ہیں۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ریفرنس دائر، ضمانت پر ہیں۔ سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین آمدنی سے زائد اثاثے، تحقیقات جاری۔ سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف آشیانہ ہاﺅسنگ میں گرفتار ہیں۔ سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی آمدنی سے زائد اثاثے، تحقیقات جاری۔ سابق وزیر اسحاق ڈار آمدنی سے زائد اثاثے، تحقیقات جاری، مفرور ہیں۔ سابق وزیر خواجہ سعد رفیق، پیراگون/آشیانہ سکیم انکوائری، تحقیقات جاری۔ سابق وزیر خواجہ آصف منی لانڈرنگ، تحقیقات جاری۔ سابق وزیر شوکت ترین ریفرنس دائر، ملک سے باہر ہیں۔ سابق وزیر رانا مشہود احمد پنجاب سپورٹس بورڈ میں کرپشن، تحقیقات جاری۔ حنیف عباسی کرپشن، جیل میں ہیں۔ علیم خان کرپشن، تحقیقات جاری۔ سابق سٹاف آفیسر برائے وزیراعظم ذوالفقار بخاری آف شور کمپنی، تحقیقات جاری۔ سابق ایف بی آر چیئرمین عبداللہ یوسف، سلمان صدیقی اور علی ارشد حلیم اختیارات سے تجاوز، تحقیقات جاری اور سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسین فواد آشیانہ اقبال کیس، جیل میں ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain