تازہ تر ین

طاہر داوڑ کا قتل قابل مذمت ہے ،اس معاملے پر افغان حکومت کا رویہ سوالات کو جنم دیتا ہے:پاک فوج

راولپنڈی (ویب ڈیسک )خیبر پختونخواہ پولیس کے ایس پی طاہر داوڑ کے قتل پر پاک فوج نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور باجوہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایس پی طاہر داوڑ کا افغانستان میں بہیمانہ قتل انتہائی قابل مذمت ہے ،ہم نے بہادر پولیس افسر کو کھو دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ طاہر داوڑ کا اغوا ،افغانستان منتقلی اور افغان حکومت کا رویہ بہت سے سوالات کو جنم دیتا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاکستانی حکام کی جانب سے اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔واضح رہے کہ خیبر پختونخوا پولیس کے ایس پی طاہر داوڑ کو 27 اکتوبر کو اسلام آباد سے نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا جس کے بعد ان کی لاش منگل کو افغانستان کے صوبے ننگرہار کے ایک دور دراز مقام سے ملی تھی۔پاکستان کے دفتر خارجہ نے بدھ کو ایک بیان میں ایس پی طاہر داوڑ کے لاش افغانستان سے ملنے کی تصدیق کی تھی۔دفتر خارجہ نے میت کو افغانستان میں تعینات پاکستان کے سفارتی عملے کے حوالے کرنے میں تاخیر پر جمعرات کو کابل حکومت سے احتجاج بھی کیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain