تازہ تر ین

افغانستان نے ایس پی طاہر داوڑ کا جسد خاکی پاکستانی حکام کے حوالے کردیا، نماز جنازہ اد

پشاور(ویب ڈیسک)افغان حکام نے ایس پی طاہر داوڑ کا جسد خاکی پاکستانی حکام کے حوالے کردیا جس کے بعد پولیس لائن پشاور میں ان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے آفسر طاہر خان داوڑ کا جسد خاکی پاکستانی حکام کے حوالے کرنے کے لیے افغانستان کے شہر جلال آباد سے طورخم بارڈر لایا گیا جہاں جسد خاکی وصول کرنے کے لیے وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی، صوبائی وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی اور صوبائی ترجمان اجمل وزیر موجود تھے۔ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر افغان حکام نے ایس پی طاہر خان داوڑ کا جسد خاکی پاکستانی حکام کو دینے سے انکار کردیا تھا تاہم حکومتی وفد کی جانب سے افغان حکام سے مذاکرات کے بعد طاہر خان کی میت طورخم بارڈر پر پاکستان کے حوالے کی گئی جس کے بعد پولیس ٹیم میت کو لے کر لنڈی کوتل روانہ ہوگئی ہے۔جسد خاکی ملنے کے بعد شہید کی نمازہ جنازہ پولیس لائن پشاور میں ادا کردی گئی۔ گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان، وزیر مملکت داخلہ شہر یار آفریدی، وزیر اعلی کے پی کے محمود خان، آئی جی خیبر پختون خوا، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہرمحمود، آئی جی ایف سی، چیف سیکریٹری، صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی سمیت فوج اور پولیس کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کے جسد خالی کو سلامی پیش کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain