تازہ تر ین

ایشیاء کی پرکشش خواتین کی فہرست: ماہرہ خان نے عالیہ بھٹ کو پیچھے چھوڑ دیا

ممبئی (ویب ڈیسک ) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ایشیائ کی دلکش ترین خواتین کی فہرست مہیں بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کو پیچھے چھوڑ دیا۔برطانوی میگزین ‘ایسٹرن آئی’ کی جانب سے حال ہی میں ایشیائ کی 50 پرکشش اور دلکش ترین خواتین کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ماہرہ خان مسلسل تیسری بار پاکستان کی دلکش ترین خاتون قرار ۔اس فہرست میں ماہرہ خان چوتھے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ عالیہ بھٹ نے چھٹے نمبر پر جگہ بنائی۔واضح رہے کہ گزشتہ برس عالیہ چوتھے نمبر پر تھیں اور ماہرہ خان پانچویں نمبر پر موجود تھیں۔ماہرہ خان کے لیے یہ سال قابل ذکر کامیابیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے کوئی ڈرامہ یا فلم تو نہیں کی، تاہم ٹی وی اشتہارات کی بدولت سب کی توجہ کا مرکز رہیں اور فلاحی کاموں میں بھی پیش پیش رہیں۔برطانوی میگزین نے فلم اور ٹی وی کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کو مسلسل چوتھے سال پاکستان کی دلکش ترین خاتون قرار دیا ہے، جب کہ میگزین نے سماجی مسائل اجاگر کرنے پر دیگر پاکستانی اداکاراو¿ں کی بھی تعریف کی۔اس فہرست میں پاکستان سے صنم سعید 19ویں ، ارمینا خان 24 ویں، مہوش حیات 40 ویں جب کہ اقرائ عزیز 46 ویں نمبر پر موجود ہیں۔یہ جریدہ ہر سال ایشیائ سے تعلق رکھنے والے دلکش افراد خصوصاً شوبز اسٹارز کی فہرست شائع کرتا ہے۔ایشیائ کی 50 دلکش ترین خواتین کی فہرست میں اداکارہ دپیکا پڈوکون سر فہرست ہیں جب کہ گزشتہ برس پریانکا پہلے نمبر پر تھیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain