تازہ تر ین

ڈولفن فورس کے افسروں سمیت اہلکاروں کی بڑی تعداد کلر بلائنڈ نکلی

لاہور(ویب ڈیسک)مجرموں کا پیچھا کرنیوالی ڈولفن فورس کے اہلکاروں کی آنکھوں کے آگے بیماری۔ ڈولفن فورس کے اہلکاروں کی بڑی تعداد کلر بلائنڈ نکلی۔ دوبارہ میڈیکل کروانے کا حکم تو ہوا لیکن ان فٹ اہلکار تاحال ڈیوٹیوں پر مامور ہیں۔ تنومند جسم۔ساتھ عقاب کی نظر۔مجرموں کا پیچھا کرنیوالی فورس کے ہر اہلکار کو ہونا چاہئے سپر فٹ۔ لیکن ڈولفن فورس کے کئی اہلکار ان فٹ۔بڑی تعداد کلر بلائنڈ نکلی۔ ہیوی موٹر بائیک استعمال کرنیوالی اس فورس کیلئے نظر کا درست ہونا تو ہے اور بھی ضروری۔تاہم رنگوں کے نابینا پن کے اس مرض میں مبتلا اہلکار ڈیوٹیوں پر بھی مامور ہیں۔ ذرائع کے مطابق اہلکاروں کی اس کمزوری کی افسران کو بھی ہے اطلاع لیکن اس حوالے سے کچھ نہیں ہوا۔ کچھ عرصہ پہلے یہ انکشاف ہوا تو ایس ایس پی ایڈمن نے اہلکاروں کا میڈیکل کروانے کا حکم دیا۔ اہلکاروں نے میڈیکل کروایا نہ ہی افسران نے کوئی ریکارڈ منگوایا۔ بس یونہی کام چلایا جارہا ہے۔ایس پی ڈولفن بلال ظفر نے بھی مانا کہ کلر بلائنڈ کا شبہ ہونے پر دو اہلکاروں کو میڈیکل کا حکم دیا گیا ہے لیکن کیا رپورٹ آئی۔ کیا کارروائی ہوئی اس کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔دوسری جانب متحرک اور چوکس فورس میں کلر بلائنڈ افراد کا بھرتی ہو جانا خود تشویش کا باعث ہے کیونکہ بھرتی سے پہلے بھی اس کا ٹیسٹ کروایا جاتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain