تازہ تر ین

پاکستان کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خط کا جواب دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو بھیجے گئے خط کا جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھیجے گئے خط کا باضابطہ طور پر جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت بھی کردی ہے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھیجے جانے والے خط میں افغان مفاہمتی عمل میں کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی جائے گی، اس کے علاوہ پاک امریکہ سٹریٹجک مذاکرات کی بحالی، دو طرفہ تجارتی اور معاشی رابط بہتر بنانے پر بھی زور دیا جائے گا؟۔چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایاتھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں خط لکھا ہے، جس میں پاکستان سے افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے تعاون مانگا گیا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain