تازہ تر ین

پاکستانی فلم ’لوڈویڈنگ‘ جے پورانٹرنیشنل فلم فیسٹیول کیلئے نامزد

کراچی (ویب ڈیسک)پاکستانی فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ کو جے پور انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بطور بہترین فیچر فلم کے لیے نامزد کرلیا گیا ہے۔بھارت میں کے شہر جے پور میں انٹرنیشنل فلمی میلے کا 11 واں ایڈیشن آئندہ ماہ 18 تا 22 جنوری تک ہوگا جس میں پاکستانی نامور ہدایت کار نبیل قریشی کی فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ کو بطور بہترین فیچر فلم نامزد کیا گیا ہے۔ فلم کی نامزدگی کی خوش خبری ہدایت کار نے ٹوئٹر پیغام میں دی۔ ’لوڈ ویڈنگ‘ کی کہانی لڑکیوں کی شادی اور جہیز کے مسائل کو اجاگر کرنے پر مبنی تھی جس میں رومانوی کامیڈی کا تڑکا شامل تھا۔فلم میں مرکزی کردار اداکار فہد مصطفی اور اداکارہ مہوش حیات نے ادا کیا تھا۔مہوش حیات نے بھی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ’لوڈ ویڈنگ‘ کی نامزدگی کو زبردست کامیابی قرار دیتے ہوئے اس پر فخر کا اظہار کیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain