کراچی (ویب ڈیسک)ہالی وڈ کی سپر ہیروز فلم ’ایونجر 4‘ کا ٹریلر جاری ہوگیا۔آئرن مین، تھور، ہلک ، اسپائیڈر مین اور دیگر سپر ہیروز پر مشتمل ہالی وڈ کی فلم ’ایوینجر ز: اینڈ گیم‘ اگلے سال اپریل میں ریلیز کی جائے گی۔فلم کے تیسرے سیکوئل کا ٹریلر ’مارویل اسٹوڈیو‘ نے جاری کیا جس کو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جارہا ہے۔فلم کا ٹریلر چند منٹوں میں ہی یوٹیوب پر 5 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے جب کہ فیس بک پر 59 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔سپر ہیروز فلم کی کاسٹ میں رابرٹ ڈاو¿نی جونیئر، کرس ہمروتھ، مارک روفالو، ٹام ہولینڈ سمیت کئی نامور اداکار شامل ہیں جب کہ فلم کی ہدایت کاری کے فرائض اینتھونی روسو اور جوئے روسو نے سر انجام دیئے ہیں۔رواں سال فلم کے دوسرے سیکوئل ’ایوینجرز: انفینٹی وار‘ نے باکس ا?فس پر ریکارڈ ساز کمائی کی تھی۔