تازہ تر ین

سونے کی قیمت میں فی تولہ 350 روپے اضافہ

کراچی (ویب ڈیسک)سونے کی قیمت میں ہونے والے مسلسل اضافے کے بعد ملکی سطح پر سونا فی تولہ 350 روپے کے اضافے کے بعد 64 ہزار 900 روپے کا ہو گیا۔سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 350 روپے کا اضافہ ہوا ہے، اس اضافے کے بعد فی تولہ 64 ہزار 900 روپے ہو گیا ہے جب کہ 10 گرام سونا 300 روپے کے اضافے کے بعد 55 ہزار 641 روپے کا ہو چکا ہے۔ایسوسی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمت میں اضافہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر بڑھنے کی وجہ سے ہوا ہے۔عالمی مارکیٹ میں 5 ڈالر کے اضافے سے سونے کی قیمت 1242 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain