تازہ تر ین

وزیراعظم نے پورٹ قاسم لیبر بورڈ کے احتجاج کا نوٹس لے لیا

کراچی (ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے پورٹ قاسم لیبر بورڈ کے ملازمین کے احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کو مطالبات کا جائزہ لے کر مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کر دی۔عمران خان نے مزدوروں کے احتجاج اور گورنر ہاو¿س کی جانب بڑھنے کی کوشش کے بعد وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی سے مزدوروں کے احتجاج سے متعلق دریافت کیا۔وزیراعظم نے وفاقی وزیر بحری امور کو مظاہرین کے مطالبات کا جائزہ لے کر محنت کشوں کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کی۔اس سے قبل کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کرنے والے پورٹ قاسم لیبر بورڈ کے مظاہرین نے وزیراعظم عمران خان کی کراچی آمد پر گورنرر ہاو¿س کی جانب بڑھنے کی کوشش کی جس پر پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا اور واٹر کینن کا بھی استعمال کیا۔خیال رہے کہ پورٹ قاسم لیبر روڈ کے مظاہرین گزشتہ ڈھائی ماہ سے کراچی پریس کلب کے باہر دھرنا دے کر سراپا احتجاج ہیں۔وزیراعظم عمران خان کی گورنر ہاو¿س کراچی آمد پر مظاہرین نے گورنر ہاو¿س کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے کی کوشش کی تاہم پولیس نے مظاہرین کو گورنر ہاو¿س کا رخ کرنے کی اجازت نہیں دی اور انہیں بڑھنے نہیں دیا گیا۔پولیس نے مظاہرین کی پیش قدمی کو روکتے ہوئے فوارہ چوک کے قریب رکاوٹیں کھڑی کر کے گورنر ہاو¿س کی جانب جانے والے راستے کو بھی بند کر دیا تھا، پولیس کی ایک بڑی تعداد گورنر ہاو¿س کے دونوں دروازوں کے باہر موجود ہے۔مظاہرین میں شامل درجنوں رہنماو¿ں اور کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ لاٹھی چارج کے نتیجے میں زخمی ہونےوالے چند افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پورٹ قاسم لیبر بورڈ کے مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ’ ہمارے تحفظات کو سنا جائے، گزشتہ 5 پانچ ماہ سے روکی گئی تنخواہ ادا کی جائے اور جن افراد کو ملازمت سے نکالا گیا ہے انہیں ملازمت پر بحال کر دیا جائے‘۔بعد ازاں پولیس اور مظاہرین کے درمیان کامیاب مذاکرات ہوئے اور مظاہرین کراچی پریس کلب کی جانب واپس لوٹ گئے جہاں وہ دھرنا دے کر بیٹھے ہوئے ہیں۔پولیس کی جانب سے مظاہرین کو ان کے مطالبات اور تحفظات حکومت تک پہنچانے کی یقین دہانی کروائی گئی تاہم کسی حکومتی نمائندے یا وفد نے مظاہرین سے ملاقات نہیں کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain