تازہ تر ین

شوکت بسرا پاکستان تحریک انصاف میں شامل

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رہنما شوکت بسرا پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔شوکت بسرا نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرکے پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی۔اس موقع پر وزیراعظم نے شوکت بسرا کو تحریک انصاف میں خوش آمدید کہا اور ملکی سیاست میں ان کے کردار کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ امید ہے شوکت بسرا پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے اپنی سیاسی خدمات جاری رکھیں گے۔شوکت بسرا کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کا انتخاب پارٹی ٹکٹ یا کسی عہدے کے لیے نہیں کیا بلکہ وزیر اعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کے وڑن سے متاثر ہوکر شمولیت اختیار کی۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے منشور کو آگے بڑھانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا۔یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے شوکت بسرا کو جولائی میں ڈسپلن کی خلاف ورزی کے الزام میں پارٹی سے نکال دیا تھا۔رواں سال عام انتخابات سے قبل پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن سمیت کئی رہنما تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے۔ ندیم افضل چن کے پارٹی چھوڑنے پر بلاول بھٹو زرداری نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ندیم افضل چن نظر آتے تھے، نظریاتی نہیں تھے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain