تازہ تر ین

نواز شریف نے مریم کیلئے این آر او مانگ لیا : شیخ رشید

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف مریم نواز کے لیے این آر او مانگ رہے ہیں جب کہ آصف زرداری کو بلاول سے کوئی دلچسپی نہیں۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو اور تقریب سے خطاب کے دوران وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جو جتنا بڑا چور ہے وہ معزز ہوگیا ہے اور جو جتنا بڑا بدمعاش تھا وہ اچھا رہا ہے، نااہل لوگوں کو عزت و مقام بدقسمتی ہے۔ غریب آدمی بجلی، گیس اور روزگار کی کمی سے مررہا ہے، جیلوں میں 80 فیصد لوگ بے گناہ ہیں اور اصل گناہ گار جیلوں سے باہر گھوم رہے ہیں۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ قومی خزانے کو لوٹنے والے غداری کے مرتکب ہوئے، نیب کیسز کے ملزمان این آر او چاہتے ہیں، نواز شریف مریم نواز کے لیے این آر او مانگ رہے ہیں جب کہ آصف زرداری کو بلاول سے کوئی دلچسپی نہیں، نواز شریف اور آصف زرداری نے اگلی نسل کو بھی تباہ کیا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جن کے لیے پروٹوکول لگتا تھا آج پاکستان کی جیلوں میں صفائیاں ہورہی ہیں، یہ اللہ کی پکڑ میں آئے، انہوں نے اللہ کی مخلوق کوتنگ کیا، اب نظر آرہا ہے ان لٹیروں پر مارچ سے پہلے جھاڑوں پھر جائے گا تاہم اگر یہ چور اس دفعہ بچ گئے تو پھر اس ملک کو صرف اللہ بچا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ کیمرہ مین پر تشدد کا پرچہ نواز شریف پر کٹنا چاہیے، کل عمران خان سے مطالبہ کروں گا کہ اصل بندے کو پکڑ لیں، یہ بدمعاشی کی انتہا ہے، چیف جسٹس بھی اس کا نوٹس لیں۔ اس سے قبل راولپنڈی میں خطاب کے دوران وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا مودی آسیب زدہ اور مسلمانوں سے نفرت کرنے والا لیڈر ہے، مودی تین ریاستوں میں ہار گیا ہے اور ہندوستان امریکا کی جھولی میں گر گیا ہے، میں سمجھتا تھا کہ ہندوستان سیکولر کا رول ادا کرے گا، ہندوستان کو امریکن بظاہر چین کے خلاف کھڑا کررہے ہیں۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف مریم کے لیے این آر او ڈھونڈ رہے ہیں جب کہ آصف زرداری کو بلاول کے لیے این آر او میں کوئی دلچسپی نہیں ، بلاول اپنے والد کی بھینٹ چڑھنے جارہے ہیں۔ پمز ہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے دعوی کیا کہ نوازشریف مریم کے لیے این آر او ڈھونڈ رہے ہیں جب کہ آصف زرداری کو بلاول کے این آر او کے لیے کوئی دلچسپی نہیں۔انہوں نے کہا کہ قومی خزانے کو لوٹنے والے قومی غداری کے مرتکب ہیں، ملک کو اصل مسئلہ معیشت کا ہے، آج معاشی مسائل کی وجہ یہ ہے کہ ملک میں سیاست کے نام پر بھیڑیے آگئے تھے، ان کالی بھیڑوں نے ملک کو نوچا اور اب بھی اپنے آپ کو معزز سمجھتے ہیں، ان کے پاس اب بھی پروٹوکول ہوگا، پاکستان میں چوروں کو عزت مل رہی ہے اور جنہوں نے قربانی دی ان کے پاس روزگار چھت اور صحت سمیت کچھ نہیں۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ مارچ سے پہلے ان پر جھاڑو پھر جائے گی اور اگر یہ لٹیرے اب بچ گئے تو اللہ ہی ملک کو بچا سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا لوگوں کومعلوم ہوگیا ہے کہ کون چور کون چوکیدار ہے، قوم نے عمران خان کو اس لیے ووٹ دیا کہ وہ چوروں کو کچل دیں، جیلوں میں بے گناہ لوگ ہیں، اصل مجرم پروٹوکول لیے پھررہے ہیں، لوگ چاہتے ہیں کہ یہ اصل مجرم اپنے انجام کو پہنچیں۔میاں نوازشریف کے گارڈز کی جانب سے کیمرا مین پر تشدد کے واقعے پر رد عمل میں شیخ رشید نے سابق وزیراعظم پر کڑی تنقید کی اور واقعے کا مقدمہ بھی ان کے خلاف درج کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ صرف اپنی اولاد کے لیے سوچتے ہیں، غریب کا بچہ سڑک پر پڑا ہو تو چھوڑ جاتے ہیں، میں جب کہتا تھا ان کا تابوت نکلے گا تو سیاسی لوگ میرا مذاق اڑاتے تھے، یہ اللہ کی پکڑ میں آئے ہیں کیونکہ انہوں نے اللہ کی مخلوق کو تنگ کیا ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھاکہ مقدمہ نوازشریف پر ہونا چاہیے، تشدد کرنے والا تو کرائے کا آدمی اور اجرتی بدمعاش ہے، اب یہ لوگ عوام میں غیر مقبول ہوگئے ہیں تو بدمعاشوں کا سہارا لینا چاہتے ہیں۔وزیر ریلوے نے کہا کہ وزیراعظم سے درخواست کروں گا کہ ان کو بھی اسی طرح پکڑا جائے جس طرح غریب نہیں پکڑا جاتا تو اس کے بھائی اور باپ کو پکرلیا جاتا ہے۔شیخ رشید نے بھی چیف جسٹس پاکستان سے بھی واقعے کا نوٹس لینے کی اپیل کی۔ شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات کرکے درخواست کروں گا اور صحافی کو انصاف دلاﺅں گا۔شیخ رشید کا کہنا تھا امریکا بھارت کو چین کیخلاف کھڑا کر رہا ہے، میری سیاسی بصیرت تھی کہ بھارت غیر جانبدار رہے گا اور امریکا کی جھولی میں کبھی نہیں گرے گا۔ انہوں نے کہا پاکستان دنیا کا سب سے حساس ترین ملک ہے، پاکستان جغرافیائی لحاظ سے حساس ترین ہے، ہم نے ملک کی ترقی نہیں کی، مال اکٹھا کرتے رہے، پاکستان نے چین کو دنیا کا ایک نیا براعظم دیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain