تازہ تر ین

آسانیاں پیدا کر رہے ہیں ، صنعتیں لگنے سے روزگار بڑھے گا : عثمان بزدار

لاہور(خبر نگار)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈائریکٹوریٹ جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس شادمان میں موٹروہیکل رجسٹریشن سمارٹ کارڈ کا اجراءکیا۔ وزیراعلیٰ نے بٹن دبا کر سمارٹ کارڈ کے پروگرام کا افتتاح کیا اور بعدازاں سمارٹ کارڈ کے مرکزی کنٹرول روم کا دورہ بھی کیا اور کارڈ کے اجراءکے نظام کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ کو اس موقع پر سمارٹ کارڈ کے پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بعدازاںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پنجاب میں موٹر وہیکل رجسٹریشن کا عمل نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔ اب گاڑی کے مالکان کو رجسٹریشن بک کے بجائے سمارٹ کارڈ فراہم کئے جائیں گے۔موٹروہیکل رجسٹریشن سمارٹ کارڈکے اجراءسے روایتی جعلسازی کا خاتمہ ہو گا اور گاڑیوں کی چوری کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی اور رجسٹریشن بک سے نجات ملے گی۔ سمارٹ کارڈ میں موجود این ایف سی چپ میں گاڑی اور مالک کے مکمل کوائف موجود ہوں گے اور عوام کو یہ کارڈ انتہائی کم مدت میں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کا ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ روزانہ 20ہزارسے 30 ہزار سمارٹ رجسٹریشن کارڈ جاری کرنے کی استعداد رکھتا ہے جبکہ فی الوقت روزانہ 7سے 8ہزاررجسٹریشن کارڈ جاری کئے جا رہے ہیں۔ سمارٹ کارڈ کا اجراءعوام کی سہولت کیلئے کیا گیا ہے اور اس کی بروقت ترسیل کا میکانزم بھی بنایا گیا ہے۔ صوبہ کے کسی بھی ضلع میں نئی رجسٹریشن یا کارڈ کی مقررہ فیس کی ادائیگی کے 48گھنٹے کے اندر کارڈ جاری کر دیا جائے گا اور کوریئر سروس کے ذریعے گاڑی مالک تک پہنچا دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اسلام آباد میں 15سو روپے کے عوض ایک ماہ میں رجسٹریشن کارڈ جاری کیا جاتا ہے اور سندھ میں 695روپے وصول کئے جاتے ہیں۔ پنجاب میں اسلام آباد اور سندھ سے بہتر اور زائد خوبیوں کا حامل کارڈ صرف 520روپے میں موٹر مالکان کو کوریئر کے ذریعے فراہم کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ یہ نظام ہر ضلع میں جائے گا۔میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ راولپنڈی میں ایک ہسپتال کے حوالے سے جو آڈیو لیک ہوئی ہے، اس کی انکوائری ہوگی اور کوئی غیر قانونی کام نہیں ہوگا۔ ہر کام قانون کے مطابق ہوگا اور غیر جانبدارانہ تحقیقات ہوں گی۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تقرر اور تبادلے قانون کے مطابق کئے جاتے ہیں۔ پنجاب بڑا صوبہ ہے جس کے انتظامی معاملات چلانے کیلئے تقرر اور تبادلے ضروری ہوتے ہیں لیکن کوئی غیر قانونی کام ہوگا اور نہ کریں گے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے اور مصنوعی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے میں نے چیف سیکرٹری کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ 100 روزہ پلان کے حوالے سے 22 دسمبر کو تقریب منعقد ہوگی جس کے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ صوبائی وزیر ایکسائز حافظ ممتاز احمد، چیف سیکرٹری، سیکرٹری ایکسائز ، ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پرموجود تھے۔وزیراعلیٰ پنجاب سے سابق نگران وزیر انجم نثار کی قیادت میں بزنس مینوں کے وفد نے ملاقات کی۔وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے کاروبار کرنے میں آسانیاں پیدا کر رہے ہیں کیونکہ صنعتیں لگیں گی تو روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں جلد اپنی پوری ٹیم کے ساتھ جلد لاہورچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سمیت دیگر چیمبرز کا دورہ کروں گا اوربزنس کمیونٹی سے ملاقاتوں اور رابطوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت بزنس کمیونٹی کے جائز مطالبات کے حل کے حوالے سے ہرممکن تعاون کرے گی۔کاروباری حضرات کے پنجاب حکومت سے متعلقہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے اور پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھائیں گے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آپ سے مشاورت کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔زراعت کی ترقی کیلئے ڈرپ اریگیشن کے پروگرام کو مزید وسعت دیں گے۔ساہیوال انڈسٹریل سٹیٹ کیلئے فائر بریگیڈ کا مسئلہ جلد حل کر دیں گے۔وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے وزیر صنعت کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل کی جائے ،کمیٹی قابل امر سفارشات تیار کرکے پیش کرے گی۔انہوں نے کہا کہ شہری اداروں سے متعلقہ مسائل بھی حل کریں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے نارووال میں ٹرین کی سکول وین کو ٹکر کے واقعہ کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے بچوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے معروف اداکار علی اعجاز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زےر صدارت چار گھنٹے طوےل اجلاس منعقد ہوا،جس میںرےونےو،توانائی،ماحولےات،اطلاعات و ثقافت،اےکسائزاےنڈ ٹےکسےشن اورخوراک کے محکموں کی کارکردگی کا تفصےلی جائزہ لےا گیا۔اجلاس کے دوران وزےراعلیٰ نے محکموں کی کارکردگی،100روز مےں کےے جانے والے اقدامات اور مستقبل کے لائن آف اےکشن پر سوالات کئے۔ وزیراعلیٰ نے استفسار کیا کہ محکموں کے اقدامات و اصلاحات سے عوام کو کیا فائدہ پہنچا ؟وزیراعلیٰ نے 100روزمیں عوام کی زندگی مےں بہتری کے اقدامات کی تفصیلات تحریری طور پر طلب کرلیں-وزیراعلیٰ نے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محکموں کوکارکردگی دکھانا ہوگی اوراہداف کا حصول ےقےنی بنانے کے لئے شب وروز کام کیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ بجلی چوری اور انرجی سےونگ کے لئے اقدامات ےقےنی بنائے جائےں۔آلودگی سے پاک ماحول کےلئے حکومت پنجاب اپنی ذمہ دارےاں پوری کرے گی۔محکمہ ماحولےات کے موثراقدامات سے سموگ سے بچاو¿ ممکن ہوا ہے ۔انہوںنے کہاکہ پنجاب کی لوک ثقافت کے فروغ کےلئے کلچر کیلنڈر تےار کےا جائے ۔محکمہ خوراک گندم اورگنے کے بارے مےں مستقبل کی ضرورےات کو مدنظر رکھ کے پالےسی مرتب کرے۔وزےراعلیٰ کو متعلقہ وزراءاورسےکرٹرےز نے 100روزہ کارکردگی اورمستقبل کے پلان کے بارے مےں برےفنگ دی۔اجلاس مےں صوبائی وزراءملک محمدانور،محمد اختر،حافظ ممتاز احمد،فےاض الحسن چوہان،سمےع اللہ چوہدری،چےف سےکرٹری، ترجمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شہبازگل، متعلقہ سےکرٹرےز اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain