تازہ تر ین

گرین شر ٹس کے پاس ساکھ بچانےکا آخری موقع

جوہانسبرگ ( نیوز ا یجنسیا ں ) پاکستان اور جنوبی افریقا کیخلاف تیسرااور آخری ٹیسٹ میچ آج سے جوہانسبرگ میں کھیلا جائےگا۔میچ پاکستانی وقت دوپہر1بجے شروع ہوگا،میچ کے سلسلے میں قومی ٹیم نے حکمت عملی تیار کرلی ہے،پاکستان ٹیم میں 5باﺅلرز اور 6بیٹسمینوں کی شمولیت کا امکان ہے۔ جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی کی جگہ ڈین ایلگر ٹیم کی قیادت کریں گے۔پاکستانی ٹیم 4 فاسٹ بولر اور ایک اسپنر کے ساتھ حملہ آور ہونے کی تیاری کررہی ہے۔ ابتدائی دونوں ٹیسٹ ہارنے کے بعد وائٹ واش سے بچنے کیلئے پاکستانی ٹیم پانچ بولروں کے ساتھ میدان میں اترے گی اور ٹیم انتظامیہ جارحانہ حکمت عملی اپناتے ہوئے طویل عرصے بعد پانچ بولروں اور چھ اسپیشلسٹ بلے بازوں کے ساتھ میدان میں اتر رہی ہے۔پاکستان کا 4 فاسٹ بولروں کا اسکواڈ محمد عامر، محمد عباس،فہیم اشرف اور حسن علی پر مشتمل ہوگا۔ پاکستانی ٹیم میں 4 فاسٹ بولر اور ایک اسپنر شاداب خان ہوں گے جب کہ طویل قامت فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ان فٹ ہونے کی وجہ سے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کریں گے اور فہیم اشرف کو ان کی جگہ موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پاکستان کی اننگز کا آغاز امام الحق کے ساتھ شان مسعود کریں گے جب کہ مڈل آرڈر بیٹنگ میں اظہر علی، اسد شفیق، بابر اعظم اور سرفراز احمد ہوں گے۔سندرم روی اور جو ولسن امپائر جبکہ بروس آکسن فورڈ ٹی وی امپائر اور ڈیوڈ بون میچ ریفری ہوں گے۔پاکستانی ٹیم نے آج تک وانڈررز میں کوئی ٹیسٹ میچ نہیں جیتا ہے۔ 1998 میں چوتھا دن بارش کی نذر ہونے سے پاکستان نے یہاں ایک ٹیسٹ ڈرا کیا تھا۔ پاکستانی بیٹنگ جنوبی افریقا کے پیس اٹیک کےخلاف مشکلا ت سے دوچار رہی ہے۔واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو6وکٹوں سے شکست دی اوردوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو9وکٹوں سے شکست دی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان اورجنوبی افریقہ کی ٹیموںکے مابین مجموعی طورپر1995 سے اب تک 25ٹیسٹ میچ کھیلے گئے جن میںسے4میچ پاکستان نے جیتے اور 14میںجنوبی افریقہ نے کامیابی حاصل کی جبکہ7میچ غیرفیصلہ کن رہے۔

پاکستان کی کامیابی کاتناسب16فیصداورجنوبی افریقہ کی کامیابی کا تناسب 52فیصداوردونوںٹیموںکے مابین میچ ڈراہونے کا تناسب28فیصدہے ۔دوسری جانب پابندی کا شکار جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی کی جگہ ڈین ایلگر ٹیم کی قیادت کریں گے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain