تازہ تر ین

برطانوی وزیراعظم بال بال بچ گئیں

لندن )مانیٹرنگ ڈیسک( بریگزٹ معاہدے پر ہونے والی ووٹنگ میں ناکامی کے بعد برطانوی وزیراعظم تھریسامے کی حکومت بال بال بچ گئی۔برطانوی وزیر اعظم تھریسامے کے خلاف دارالعوام میں تحریک عدم اعتماد 19 ووٹوں سے ناکام ہوگئی۔ تھریسامے کی حمایت میں 325 جبکہ مخالفت میں 306 ووٹ آئے جس کے باعث ان کی وزارت عظمی کی کرسی بچ گئی۔ تھریسامے نے اظہار اعتماد پر ارکان پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کیا ہے۔خیال رہے کہ برطانوی دارالعوام میں بریگزٹ معاہدے پر گزشتہ روز ووٹنگ ہوئی تھی جس کے دوران 202 اراکین نے حق میں جب کہ 432 نے مخالفت میں ووٹ دیا، یہاں تک کہ حکمران کنزرویٹو پارٹی کے تقریبا 118 ارکان نے حزب مخالف کے ساتھ مل کر اس معاہدے کے خلاف ووٹ دیا تھا۔پارلیمان سے بریگزٹ معاہدہ منظور کرانے میں ناکامی کے بعد اپوزیشن لیبر پارٹی کے سربراہ جیریمی کوربن نے وزیراعظم تھریسامے کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی تھی۔یاد رہے کہ برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کی حتمی تاریخ 29 مارچ مقرر ہے اور اس معاہدے میں برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلا کی شرائط متعین کی گئی تھیں۔برطانیہ میں یورپی یونین میں رہنے یا اس سے نکل جانے کے حوالے سے 23 جون 2017 کو ریفرنڈم ہوا تھا جس میں بریگزٹ کے حق میں 52 جبکہ مخالفت میں 48 فیصد ووٹ پڑے جس کے بعد اس وقت کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کو عہدے سے استعفی دینا پڑا، کیوں کہ وہ بریگزٹ کے مخالف تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain