تازہ تر ین

تعلقات نئی بلندیوں پر جائینگے : عمران خان

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کا دوست اور بھائی رہا ہے، سعودی قیادت اور عوام ہمارے دلوں میں رہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم ہاﺅس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اعزاز میں عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور کابینہ ارکان بھی موجود تھے۔ عشائیے میں حکومتی جماعت کے شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری،گورنر سندھ عمران اسماعیل، فیصل واوڈا،خسرو بختیار اور دیگر شریک ہوئے جبکہ اتحادی جماعتوں کی جانب سے خالد مقبول صدیقی اور فہیمدہ مرزا بھی عشائیے میں موجود تھے۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ معزز مہمان سعودی ولی عہد اور وفد کو خوش آمدید کہتا ہوں، سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کا دوست اور بھائی رہا ہے، سعودی قیادت اور عوام ہمارے دلوں میں رہتے ہیں۔ ہر ضرورت اور مشکل میں سعودی عرب نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا، سعودی سرمایہ کاری دونوں ملکوں کے وسیع تر مفاد میں ہے، سعودی عرب کی امداد پر شکرگزار ہیں، پاکستان، سعودی عرب تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جا رہے ہیں، میرے لئے مکہ اور مدینہ کا سفر سب سے بڑا اعزاز ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے بتایا کہ دوران ڈرائیونگ سعودی ولی عہد سے سیاحت کے فروغ پر بات ہوئی، ہمیں سیاحت کے میدان میں بہت کچھ کرنا ہے، پاکستان میں سیاحت کے بہت سے مواقع موجود ہیں۔ پاکستان سعودی اعلیٰ قیادت نے اقتصادی، دفاعی اور سماجی طور پر دونوں ممالک کے مضبوط استحکام اور قریب ترین تعلقات میں پیشرفت پر اتفاق کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ون آن ون ملاقات کی۔ ملاقات وزیراعظم ہاﺅس اسلام آباد میں ہوئی۔ ملاقات میں پاک سعودی تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ سعودی قیادت اور عوام ہمارے دلوں میں بستے ہیں۔ سعودی عرب ہمیشہ سے ہمارا دوست اور بھائی رہا ہے اور ہر مشکل وقت اور ضرورت میں سعودی عرب نے ہمارا ساتھ دیا۔ میرے لئے مکہ اور مدینہ کا سفر بڑا اعزاز اور باسعادت ہے۔ سعودی امداد کے شکرگزار ہیں پاک سعودی تعلقات کو بلندیوں پر لے جا رہے ہیں۔سعودی سرمایہ کاری دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں گاڑی میں دوران ڈرائیونگ سعودی ولی عہد سے سیاحت پر بھی بات چیت ہوئی ہم نے سیاحت پر بہت کام کرنا ہے۔سی پیک سے دنیا کی بڑی مارکیٹ سے رابطہ بڑھا ہے سکیورٹی مسائل نہ ہوتے تو ہزاروں پاکستانی سعودی مہمان کا استقبال کرتے سعودی عرب میں پچیس لاکھ پاکستانی مقیم ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد کے سامنے پاکستانی مزدوروں اور قیدیوں کا معاملہ بھی اٹھایا۔ وزیر اعظم نے کہا اس وقت سعودی عرب میں 25 لاکھ پاکستانی مزدور کام کر ہے ہیں اور یہ وہ لوگ ہیں جو میرے دل کے انتہائی قریب ہیں۔ یہ لوگ اپنی فیملی کو چھوڑ کر ان کا پیٹ بھرنے کیلئے گھر سے دور سخت محنت کر رہے ہیں۔ اس وقت انہی مزدوروں میں سے 3 ہزار سعودی عرب کی جیلوں میں قید ہیں۔ یہ غریب لوگ ہیں اور ہمارے لیے بہت خاص لوگ ہیں، ان کے معاملے پر آپ سے خصوصی درخواست کرتے ہیں کہ انہیں اپنے لوگوں کی طرح دیکھیں ان تک ان کے خاندانوں اور سفارتی عملے کو رسائی دیں۔ آج پاکستان کے لئے ایک عظیم دن ہے ، سعودی عرب ہمیشہ سے ہمارا دوست اور بھائی رہا ہے ، سعودی قیادت اور عوام ہمیشہ سے ہمارے دلوں میں رہتے ہیں ، سعودی عرب ہر ضرورت اور مشکل میں ہمارے ساتھ رہا ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب اپنے تعلقات کو بلندیوں پر لے کر جا رہے ہیں، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو وفد کے ہمراہ پاکستان کا تاریخی دورہ کرنے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ پاکستان امید کرتا ہے کہ سعودی شہری پاکستان میں سیاحت کے لئے آئیں گے، دوران ڈرائیونگ سعودی ولی عہد سے سیاحت کے شعبے میں ترقی پربات ہوئی، سعودی عرب عازمین حج کو پاکستان میں امیگریشن کی سہولت دے، وزیراعظم نے خطاب میں سعودی عرب میں معمولی جرائم میں قید 3 ہزارپاکستانیوں کی رہائی کی درخواست بھی کی ، سی پیک پر انہوں نے کہا کہ سی پیک سے دنیا کی بڑی مارکیٹ سے رابطے بڑھے ہیں، سعودیہ عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری دونوں ممالک کے مفاد میں ہے،وزیر اعظم نے کہا کہ سعودی عرب میں 25 لاکھ پاکستانی مقیم ہیں یہ مزدور طبقہ وہاں روزگار سے منسلک ہے سعودی عرب ان کا خصوصی خیال رکھے کیوں کہ اوورسیز پاکستانی وہاں سے زرمبادلہ پاکستان بھیجتے ہیں پاکستان کے نزدیک ان افراد کی بڑی حیثیت ہے،سرمایہ کاری دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، ہمارے لئے مکہ اور مدینے کا سفر بہت بڑا اعزاز ہے، سکیورٹی مسا ئل نہ ہو تے تو ہزاروں پاکستانی معزز مہمان کا استقبال کرتے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain