تازہ تر ین

عمران خان کی قیادت زبردست ، پاکستان آگے بڑھے گا ، 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر دی : سعودی ولی عہد

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم ہاﺅس میں عشایئے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان زبردست قیادت کے باعث روشن مستقبل رکھتا ہے۔ سعودی ولی عہد دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں، وزیراعظم ہاﺅس میں عشایئے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا انہیں پاکستان آ کر بے حد خوشی ہوئی۔ بیس ارب ڈالر سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا ہے۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ پاکستان ہمارا دوست اور بھائی ہے، پاکستان کے ساتھ دوستی اور بھائی چارے کو مزید آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا ہمارے لئے پاکستان بہت اہم ملک ہے، یقین ہے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان آگے بڑھے گا۔ سعودی ولی عہد نے کہا کہ 20 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا ہے۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ پاکستان زبردست قیادت کے باعث روشن مستقبل رکھتا ہے، 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدوں کا پہلا مرحلہ مکمل کیا ہے۔انہوں نے پاکستانی مزدوروں کی فلاح وبہبود کے حوالے سے پاکستانی قیادت کو یقین دہانی کروائی اور کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان اس وقت بہترین قیادت کے ماتحت ہے۔ہم پاکستان کے ساتھ دوستوں اور بھائی چارے کو آگ ے بڑھیں گے۔پاکستان ہمارے لیے بہت اہم ہے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان آگے بڑھے گا۔سعودی عرب پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کرے گا یقین ہے کہ پاکستان ایک دن سیاحت کے لیے پرکشش ملک بن جائے گا انہوں نے وزیر اعظم کو قیدیوں کی رسائی کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔ سعودی ولی عہد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لئے پاکستان بہت زیادہ اہم ملک ہے ۔ پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی ۔ آنے والے وقت میں دونوں ممالک کے تعلقات مزید پروان چڑھیں گے ، اگلے بیس سالوں میں پاکستان میں سیاحت کا شعبہ فروغ پائے گا ۔ سعودی عرب پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کرے گا ۔ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں بیس ارب ڈالر کے معاہدے سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ ہیں ، یقین ہے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان بہت آگے بڑھے گا پاکستان ہمارا دوست اور بھائی ہے ۔ پاکستان کا مستقبل روشن ہے ، انہو ں نے کہا کہ قیدیوں کی رہائی کے لیے ہرممکن تعاون کیا جا ئے گا، سعودی ولی عہد نے کہا کہ وہ پاکستان کی بات رد نہیں کرسکتے اس ضمن میں پاکستانی ملازمین کا خصوصی خیال رکھا جائے گا۔ولی عہد کی حیثیت سے مشرقی وسطی کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور پاکستان پہلا ملک ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain