تازہ تر ین

پیپلز پارٹی نے کرپشن سے توبہ نہ کی تو سندھ سے بھی ختم ہو جائیگی : فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی)معاون خصوصی وزیراعظم برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی نے کرپشن سے ناطہ نہ توڑا تو سندھ سے بھی ختم ہو جائےگی،وزراءکی تبدیلی کے حوالے سے وزیراعظم نے آئینی اختیار استعمال کیا، اس پر غیر آئینی اور بلاجواز تنقید کیوں ؟پیپلزپارٹی میں آمریت اور کرپشن پر بولنے والے الگ ہوگئے،اپوزیشن کی ڈکٹیشن پر نہیں پاکستان کے عوام کے مینڈیٹ پر چلیں گے۔ اتوار کو ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ چانڈیو صاحب ملک کے عوام نے پاکستان تحریک انصاف کو مینڈیٹ دیا ہے، آپ کی جماعت کی ملک کے بیشتر حصوں میں ضمانت ضبط ہوئی۔انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی نے کرپشن سے ناطہ نہ توڑا تو یہ سندھ سے بھی ختم ہو جائے گی۔انہوںنے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف وفاق کی علامت بن چکی ہے جبکہ پیپلزپارٹی علاقائی جماعت بن کر رہ گئی ہے۔انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی اب بھٹو کی جماعت نہیں رہی بلکہ زر کی غلام ہو چکی ہے۔انہوںنے کہاکہ وزراءکی تبدیلی کے حوالے سے وزیراعظم نے آئینی اختیار استعمال کیا، اس پر غیر آئینی اور بلاجواز تنقید کیوں ؟انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی میں آمریت اور کرپشن پر بولنے والے الگ ہوگئے،اپوزیشن کی ڈکٹیشن پر نہیں پاکستان کے عوام کے مینڈیٹ پر چلیں گے۔ انہوںنے کہاکہ پارٹی آمریتں اور کرپشن کی علامتیں کس منہ سے ہمیں لیکچر دے رہی ہیں،انہوںنے کہاکہ چوروں لٹیروں کا یوم حساب نزدیک ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان عوام کی امید ہیں، مایوس عناصر کو ایک مرتبہ پھر مایوسی ہو گی۔ مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہتحریک انصاف کی جانب سے میڈیا کے لئے مشکلات کھڑی کرنے کا تاثر غلط ہے ہم میڈیا کو ایک مضبوط پارٹنر کے طور پر دیکھتے ہیں میڈیا ہماری کمزوری نہیں بلکہ طاقت ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے میڈیا کے لئے مشکلات کھڑی کرنے کا تاثر غلط ہے تحریک انصاف میڈیا کو ایک مضبوط پارٹنر کے طور پر دیکھتی ہے میڈیا ہماری کمزوری نہیں بلکہ ہماری طاقت ہے ملک کوجس طرح کے معاشی مسائل کا سامنا ہے میڈیا بھی اس سے متاثر ہو رہا ہے پچھلی حکومت کے اضافی اخراجات کے باعث معاشی مسائل پیدا ہوئے ہیں ہم میڈیا مالکان اور ایسوسی ایشنز کے ساتھ مل کروزیر اعظم عمران خان کی کمٹمنٹ پوری کریں گے عبوری ویج ایوارڈ کا فوری اعلان کر کے اس پرعملدرآمد شروع کریں گے اس کے بعد ہم مستقل ویج ایوارڈ کی جانب آئیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain