تازہ تر ین

سری لنکا میں دھماکے قابل مذمت ، دہشتگردی عالمی مسئلہ بن چکا ، ناسور سے نمٹنا ہو گا: عثمان بزدار

لاہور (وقائع نگار) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے سری لنکا میں ہونے والے دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے دھماکوں میں قیمتی انسانی جانو ںکے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ایسٹر کے موقع پر گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں دھماکے انتہائی قابل مذمت فعل ہے۔ان دھماکوں پر دلی دکھ اورصدمہ پہنچا ہے۔ پاکستان اور پنجاب کے عوام کی تمام تر ہمدردیاں سری لنکا کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں سری لنکا کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور جاں بحق افراد کے غمزدہ خاندانوںسے دلی ہمدردی ہے ۔ سری لنکا میں بے گناہ افراد کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ۔ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار رہا ہے اور ہم جاں بحق افراد کے لواحقین کے دکھ کو محسوس کرسکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی کا ناسور ایک بین الاقوامی مسئلہ بن چکا ہے اور اس ناسور سے نمٹنے کیلئے بین الاقوامی سطح پر مربوط انداز میں موثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ورلڈ ارتھ ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ زمین سے محبت کا احساس جگانے کےلئے دنیا بھر میں آج یوم ارض منایا جا رہا ہے اور پانی، پہاڑ، جنگلات، ہریالی اور صحرا کو اصل روح کےساتھ قائم رکھنا ہی زمین سے محبت کا نام ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ورلڈ ارتھ ڈے کا مقصد ماحولیاتی آلودگی سے زمین کو پہنچنے والے نقصان کے بارے آگہی پھیلانا اورعوام میں اپنے ماحول سے دوستی کا شعور اجاگر کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی اور موسمی تبدیلیاں ایک بڑے چیلنج کے طور پر سامنے آ رہی ہیں۔عالمی درجہ حرارت میں اضافہ نہ صرف تشویشناک ہے بلکہ یہ ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے اورماحولیاتی آلودگی کے باعث زمین اپنی بقا کے حوالے سے خدشات کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہتر معیار زندگی کیلئے قدرتی ماحول پر اثر انداز ہونے والے عوامل پر قابو پانا ہوگا۔ وزیرا علیٰ نے کہا کہ ورلڈ ارتھ ڈے ہمیں ماحولیات کو تباہ ہونے سے بچانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ذمہ داری کا احساس دلاتا ہے۔ہمیں انفرادی اور اجتماعی سطح پرزمےن کو ماحولیا تی آلودگی سے بچانے میں کردار ادا کرناہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس دن کاتقاضا یہ ہے کہ بین الاقوامی سطح پر کرہ ارض کو محفوظ بنانے کےلئے درست سمت مےں اقدامات کےے جائےں۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رکن پنجاب اسمبلی احمد علی خان دریشک کے والد سردار نوازش علی خان دریشک کے عمرہ کی ادائیگی کے دوران مدینہ منورہ میں انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے احمد علی خان دریشک اور دیگر اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے آج وزےراعلیٰ آفس مےں صوبائی وزیر کوآپریٹو مہر محمد اسلم بھروانہ نے ملاقات کی ۔صوبائی وزےرمہر محمد اسلم بھروانہ نے محکمہ کوآپریٹو کی کارکردگی کے بارے مےں وزےراعلیٰ کو برےف کےا۔وزےراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کوآپریٹو کو فعال اور متحرک محکمہ بناےا جائے گا۔محکمہ کوآپریٹو کے اثاثوں اور جائیدادوں کو لیز پر دینے کیلئے نئی پالیسی مرتب کی جارہی ہے ۔لیز کے ریٹس پر بھی نظرثانی کی جائے گی-لیز کے نرخوں کو مارکیٹ کے موجودہ ریٹ کے مطابق بنانا ضروری ہے-انہوںنے کہا کہ کوآپریٹو کے اثاثوں اور جائیدادوں پر قابض افراد کےخلاف بلاامتےازقانونی کارروائی ہوگی-کوآپریٹو بینک کو بینکنگ سیکٹر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کےلئے اقدامات کئے جائینگے – کسانوں کی فلاح وبہبود کے لئے محکمہ کو آپرےٹو کا کردارکلےدی اہمےت رکھتا ہے ۔ہماری حکومت کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدام کرے گی- انہوںنے کہا کہ محکمہ کوآپریٹو کو نئے تقاضوں کے تحت زرعی ترقی کے لئے کام کرنا ہے – محکمے کو متحرک انداز میں اپنے فرائض سرانجام دینا ہوں گے- وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھاٹی گیٹ میں مکان کی چھت گرنے کے واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کمشنرلاہور ڈویژن سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔وزیر اعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ افسوسناک واقعہ میںذخمی ہونے والوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ چھت گرنے کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ ہوا ہے اورپنجاب حکومت کی ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain