تازہ تر ین

ملکی سیاسی پارٹیاں ووٹ تو غریبوں ،محنت کشوں کے نام پر لیتی ہیں مگر تحفظ جاگیرداروں اور مافیاز کو دیتی ہیں۔چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد

لاہور(صدف نعیم سے )چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان بننے کے بعد غریبوں اور محنت کشوں کے حقوق کے لئے سیاسی پارٹیاں تو بنائی گئیں مگران محنت کشوں اور ملکی اآبادی کے 99فی صد کے لئے کوئی سیاسی پارٹی نہیں ،ملکی سیاسی پارٹیاں ووٹ تو غریبوں ،محنت کشوں کے نام پر لیتی ہیں مگر تحفظ جاگیرداروں اور مافیاز کو دیتی ہیں،برابری پارٹی کولمبو میں ہونے والی دہشت گردی کی بھر پور مذمت کرتی ہے۔ ان باتوں کا اظہار انھوں نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹیریٹ میں ’پاکستان میں سیاسی پارٹیوں کے کردار ‘کے موضوع پر ہونے والے سیمینار میں اپنے خطاب کے دوران کیں اس تقریب کا انعقاد پارٹی کی لاہور کمیٹی نے کیا تھا جس میں کمیٹی کے ممبران سمیت پارٹی رہنماﺅں نے شرکت کی ا س موقع پر ان کا مزید کہنا تھا پیپلز پارٹی 4دفعہ،مسلم لیگ نواز 3بار جبکہ تحریک انصاف صوبے میں دوسری اور مرکز میں پہلی بار اقتدار میں آئی ہے مگر تینوں جماعتوں نے عوامی مفادات کا احترام کرنے کی بجائے اس ملک کے 99فی صد عوام کی امنگوں اور جزبات کو ٹھیس ہی پہنچایا ہے اور آپسی مفادات کے لئے یہ تمام پارٹیاں اختلافات بھلا کر ایک ہو جاتی ہیں انھوں نے ا س موقع پر اس امر کا اظہار بھی کیا کہ برابری پارٹی پاکستان کی پہلی ایسی سیاسی پارٹی ہے جو مڈل کلاس،محنت کشوں کو ان کے حقوق دلوائے گی اور ان کےلئے قانون سازی کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف مافیاز سے لوٹی ہوئی دولت واپس لے گی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain