تازہ تر ین

عمران خان ایماندار شخصیت ہونے کے باعث پورے خطے کی امید ہیں: اعجاز حفیظ ، پنجاب کی کشتی سیاسی بھنور میں ہے ، گورنر پنجاب گندی سیاست نہیں کرنا چاہتے: عبدالباسط، حکومت نے 8 ماہ میں عوام کی 30 فیصد امید بھی پوری نہیں کی : راجہ عامر ، سری لنکا حملوں میں بھارت ملوث ہوسکتا ہے : کاشف بشیر، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام کالم نگار میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار اعجازحفیظ خان نے کہا ہے کہ عوام نے تبدیلی کےلئے ووٹ دیا۔ بیوروکریسی اپنی جگہ وزراءکریسی بھی کسی سے کم نہیں۔ وزراءنے عمران خان اور حکومت کا وقت ضائع کیا۔ عمران خان ایماندار شخصیت ہونے کی بنا پر پورے خطے کی امید ہیں۔ عمران خان کو اپوزیشن سے نہیں اپنوں سے خطرہ ہے۔ سری لنکا دہشت گرد حملوں سے ہل کر رہ گیا ہے۔ برصغیر بربادی کے دہانے پر ہے۔ صرف عمران خان کی نہیں بھارت‘ چین سمیت تمام ممالک کی ذمہ داری ہے کہ خطے کو بچائیں۔ پاکستانی سیاستدانوں کی ذہنی تربیت کی ضرورت ہے۔ پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے مگر سیاستدانوں کو احساس نہیں مشرف اور ضیاءالحق میں کوئی فرق نہیں تھا۔ پاکستان کو سب سے زیادہ نقصان پڑھے لکھے اور علماءنے پہنچایا۔ جنرل قمر باجوہ تعلیم کے شعبے میں تاریخ رقم کررہے ہیں۔ ہماری سیاست کے کسی موسم کا بھروسہ نہیں۔ ق لیگ مونس الٰہی کو فیڈرل منسٹر بنانا چاہتی ہے مگر عمران خان ان کےخلاف ڈٹے ہوئے ہیں۔گورنر پنجاب ایماندار انسان ہیں مگر ان کے پاس طاقت نہیں ہے۔ موجودہ آئی جی پنجاب اللہ کی رحمت ہیں۔ عثمان بزدار غریب کا درد سمجھتے ہیں۔ گورنر اور وزیراعلیٰ میں کوئی دوری نہیں۔ نیپرا نے 4 پیسے بجلی کی قیمت میں کمی کرکے عوام کیساتھ مذاق کیا اور زخموں پر نمک چھڑکا ہے۔کالم نگار عبدالباسط خان نے کہا کہ عمران خان فائٹر کپتان تھا اب ان کا امتحان ہے۔ عمران خان کی بدقسمتی ہے کہ انہیں بھاری مینڈیٹ نہیں ملا مگر پھر بھی انہوں نے وزراءکو تبدیل کیا۔ عمران خان خطروں سے کھیلنے کے شوقین ہیں۔ بزدار کی حمایت کرنے والے اتحادیوں کے حکومت سے بیوروکریسی کے معاملات پر اختلافات ہیں۔ عمران خان 5 سال کی مدت مکمل کریں گے۔ حکومت کی اتحادی جماعتیں کرپشن کرواتی ہیں۔ سری لنکا کو بھارت سے حملوں کی اطلاعات تھیں۔ سری لنکا حملہ ‘ نیوزی لینڈ حملوں کا ردعمل نہیں نہ داعش مسلمانوں کی ترجمان ہے۔ تامل ٹائیگرز کیخلاف پاکستان نے سری لنکا کی مدد کی اور ان کا خاتمہ کیا۔ عالمی طور پر مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان کشیدگی کا ماحول پیدا کیا جارہا ہے۔ جس کا فائدہ ہتھیار بیچنے والوں کو ہوگا۔ جنرل قمر باجوہ کی جانب سے نیشنل یونیورسٹی کا افتتاح خوش آئند ہے جہاں سٹرٹیجک ایشوز کی تعلیم دی جائے گی۔ فوج سیاستدانوں کی ٹریننگ کے لئے بھی یونیورسٹی بنائے۔ پنجاب کی کشتی سیاسی بھنور میں ہے۔ گورنر پنجاب گندی سیاست نہیں کرنا چاہتے۔ تمام معاملا سیاسی بندر بانٹ اور نوکریاں بانٹنے کا ہے۔ آج بھاری مینڈیٹ لیکر حکومت کرنے والے نئے صوبوں کی بات کررہے ہیں۔کالم نگار راجہ عامر وحید نے کہا کہ حکومت نے 8 ماہ میں عوام کی 30 فیصد امید بھی پوری نہیں کی۔ شہبازشریف نے عوام کو ترجیحات میں الجھا دیا تھا۔ سری لنکا حملوں پر شدید دکھی ہے۔ حملہ آوروں کا تعلق بھارت سے جڑ رہا ہے۔ پاک آرمی ملک میں تعلیمی نظام کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اس کا حصہ ہے۔ چودھری پرویزالٰہی پنجاب میں کمزور حکومت چاہتے ہیں تاکہ ان کی پارٹی کی جڑیں مضبوط ہوں۔ عثمان بزدار کا موازنہ 35 سال سے پنجاب پر قابض شہبازشریف سے کیا جانا 8 ماہ کے بچے کی طاقت کا موازنہ 35 سالہ نوجوان سے کرنا ہے۔ عثمان بزدار بطور وزیراعلیٰ ٹھیک کام کررہے ہیں۔ میزبان کالم نگار کاشف بشیر خان نے کہا کہ شہبازشریف کوئی مافوق الفطرت انسان نہیں ہیں۔ سری لنکا نے دہشت گرد حملے کی تحقیقات کے لئے پاکستان سے درخواست کی ہے۔ سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے واقعات میں فرق ہے۔ سری لنکا حملوں میں بھارت ملوث ہوسکتا ہے۔ آرمی چیف کی جانب سے نیشنل یونیورسٹی کا قیام خوش آئند ہے جس کے ذریعے ہنرمند افراد کی کوآرڈینیشن انڈسٹری کیساتھ ہوگی۔ گورنر پنجاب کو استعفیٰ دے دینا چاہئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain