تازہ تر ین

چین چاہتا ہے پاکستان اپنا اندرونی نظام بہتر کرے: خورشید قصوری،سی پیک ایک سٹریجک منصوبہ ، اس سے پاکستان کی معیشت بہتر ہوگی:ایئرمارشل شاہد لطیف،ذاتیات پر حملے نہیں ہونے چاہئیں: افتخار احمد، 40سال کا گند 8ماہ میں صاف نہیں ہوگا:شوکت بسراکی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7 “ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر خارجہ خورشید قصوری نے کہا ہے کہ و زیراعظم کا دورہ چین بہت اہمیت کا حامل ہے۔اس دورے سے پاکستان کی بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔چین نے ہر نازک وقت پر پاکستان کا ساتھ دیا چین کی سپورٹ ہمیشہ پاکستان کے ساتھ رہی۔چین چاہتا ہے پاکستان اپنا اندرونی نظام بہتر کرے۔ چینل فائیو کے پروگرام ”نیوز ایٹ سیون“ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت عمران خان کے دورہ چین کے حوالے سے بہت تشویش میں مبتلا ہے۔ٹرمپ کاروباری ذہن کا مالک ہے وہ چاہتا ہے کہ اگر امریکہ بھارت کی حمایت کرتا ہے تو بدلے میں بھارت کو بھی کچھ کرنا پڑے گا۔اس وقت بھارت امریکہ کا حکم مان لے گا۔ائرمارشل ر شاہد لطیف نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ چین انہی دوروںکی کڑی ہے جس کے تحت پاکستان کے تعلقات چین سے مضبوط ہوئے سی پیک ایک سٹریٹجک منصوبہ ہے اس سے پاکستان کی معیشت بہتر ہو گی۔پاکستان کے چین سے تعلقات کا ایک خاص مقام ہے پاکستان کو مزید اچھی خبریں سننے کو ملیں گی۔ایران کے حوالے سے پاکستان کا بیان قومی سلامتی کے خلاف نہیں۔تجزیہ کار افتخار احمد نے کہا کہ کسی کو ایسے نام سے پکارنا جو اس سے متعلق نہ ہو مناسب نہیں اس سے اختلافات بڑھتے ہیں سیاسی مخالفت اپنی جگہ لیکن یہ کوئی سیاست نہیں کہ کسی کو دوسرے ناموں سے بلایا جائے۔ اس سے ذاتیات پر حملے بڑھیں گے۔اسمبلی اراکین کو چاہئے عوامی مسائل حل کریں۔مسلم لیگ ن کا لہجہ دھیما ہے شاید وہ کسی ریلیف کی منتظر ہے۔شوکت بسرا ہے کہا کہ ملک میں معاشی چیلنز ہیں لیکن چالیس سالوں کی گندگی محض آٹھ ماہ میں صاف نہیں ہو سکتی ہمیں لٹا ہوا پاکستان ملا۔ہمیں پتہ تھا حالات خراب ہیں لیکن اب پتہ چلا حالات بہت خراب ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain