تازہ تر ین

بجلی کی قیمتیں مزید بڑھیں گی، مصدق ملک ، عوام کو ریلیف دینگے ،صداقت عباسی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے پروگرام نیوز ایٹ 7میںپارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر حکومتی اور اپوزیشن ممبر قومی اسمبلی سے آئی ایم ایف پروگرام پر خصوصی گفتگو کی گئی۔ مصدق ملک نے بتایا کہ اس سے قبل آئی ایم ایف سے منتخب لوگ معاہدہ کرتے تھے جس میں غریب کو بچایا جاتا تھا اس مرتبہ دونوں طرف ہی آئی ایم بیٹھی تھی تو ایسا ہی پروگرام طے ہونا تھا۔بجلی کی قیمتیں مزید بڑھیں گی۔عوام کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے۔ہمارے دور میں پالیسیاں بہتر تھیں۔غریب لوگوں کو لالی پاپ دیا جا رہا ہے ،ادارے غیر فعال ہو چکے ہیں۔جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں کی پالیسیاں بھی قرضہ لینا تھا موجودہ حکومت بھی قرضے لے رہی ہے کوئی تبدیلی نہیں خارجہ و داخلہ پالیسی تبدیل نہیں ہوئی صرف چہرے بدلے عوام کو کچھ نہیں ملاقیمتوں میں کمی نہیں کی گئی بے روزگاری بڑھی ۔ پیپلز پارٹی کی رہنما ناز بلوچ نے کہا کہ آئی ایم ایف سے حکومت کو پہلے معاہدہ کرنا چاہئے تھازیادہ تاخیر کرنے سے عوام پر بوجھ بڑھا پہلے حکومت نے خود مہنگائی کی اب آئی ایم ایف کے کہنے پر کر رہی ہے یعنی ڈبل مہنگائی کی گئی عوام کو ریلیف نہیں دیا گیاجو عوام کے معاشی قتل کے مترادف ہے۔حکومت کوچاہئے تھا آئی ایم ایف سے ڈیل کی پارلیمنٹ میں بحث کرے۔ تحریک انصاف کے رہنماءشہریار آفریدی نے کہا کہ مختلف حکومتیں اکیس مرتبہ آئی ایم ایف کے پاس گئیں۔جب پورا سسٹم کرپٹ ہو جائے تو دوسرا طریقہ نہیں ہوتا۔ تحریک انصاف کی حکومت ہی آئی ایم کا کشکول توڑے گی ہر چیز میں وقت لگتا ہے مشکل وقت گزر جائے گا۔پیپلز پارٹی کی رہنماءسسی پلیجو نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کو پارلیمنٹ کے سامنے رکھنا چاہئے بڑے مالیاتی ادارے چوہے دان کی طرح ہوتے ہیں۔جے یو آئی کے مولانا صالح نے بتایا کہ آئی ایم ایف کی گرفت میں ہم ایسے آئے ہیں کہ عام آدمی کو بھی آئی ایم ایف بارے سب معلوم ہے۔سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ رمضان کا مہینہ ہے عوام عبادت پر توجہ دیں۔تحریک انصاف کے صداقت عباسی نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کر رہی ہے قوم کو ریلیف ضرور ملے گا حکومت مخلصانہ کوششیں کر رہی ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ حکمران نااہل ہوں تو عوام کو پریشانیاں ملتی ہیںحکومت تو کہتی تھی آئی ایم کے پاس نہیں جائیں گے لیکن جانا ہی پڑا۔احسن اقبال نے کہا کہ آئی ایم ایف پر حکومت نے کسی کو اعتماد میں نہیں لیا حکومت نے کمزور اور عوام دشمن پیکج لیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain