تازہ تر ین

اردو زبان کے فروغ پر سراج الحق کا سینٹ میں ضیا شاہد کو خراج تحسین

اسلام آباد( نامہ نگار خصوصی) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سی ایس ایس کا امتحان انگریزی میں لینے کے ساتھ ساتھ اردو میں بھی لینے کی قرارداد سینٹ میں پیش کرکے چیف ایڈیٹر خبریں ضیا شاہد کی خدمات کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ضیا شاہد نے اردو زبان کے فروغ کیلئے بڑا کام کیا ہے اور اس سلسلے میں ضیا شاہد کا نام سنہری حروف میں لکھا جائیگا، سراج الحق کا کہناتھا کہ ضیا شاہد نے ایک ملاقات میں مجھے بتایا تھا کہ نئی نسل اردو زبان سے دور ہوتی جارہی ہے ، انہیں اردو لکھنا اور پڑھنا بھی نہیں آتی، اس بارے میں بڑا کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ نئی نسل کو اردو زبان سے روشناس کرایا جاسکے، سراج الحق نے سینٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضیا شاہد کی کتابوں سے بھی نئی نسل استفادہ کرسکتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain