تازہ تر ین

نئے پاکستان میں باتیں کم تبدیلی کیلئے کام کر کے دکھانا ہوگا

لاہور(وقائع نگار)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت وزےراعلیٰ آفس مےں 3گھنٹے طوےل اجلاس منعقد ہوا،جس مےںجنوبی پنجاب میں فلاح عامہ کے پروگرام اور ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا تفصےلی جائزہ لےاگےا۔وزےراعلیٰ نے پسماندہ اور دور دراز علاقوںکےلئے ترقےاتی روڈمیپ پرکام کی رفتار مزےد تےزکرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ رواں مالی سال کے اختتام تک ترقےاتی منصوبوں کو مکمل کےا جائے اورنئے پاکستان میں باتیں کم اور کام زیادہ کیا جائے۔ تبدیلی کیلئے کام کرکے دکھانا ہوگا۔پریزنٹیشن سے کام نہیں چلے گابلکہ عملی طور پر آن گراﺅنڈ عوام کو سہولت ملے گی تو گورننس بہتر ہوگی لہذا عام آدمی کی سہولتوں کے منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے۔ انہوںنے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے پروگراموں میں تاخیر کرنے والوں سے جواب لیا جائے گا۔ فلاح عامہ کے پروگرام میں تاخیر برداشت نہیں کروں گا۔ تعلےم،صحت ،انفراسٹرکچر،سڑکوں کی تعمےر ومرمت اورصاف پانی کے منصوبوں کی بروقت تکمےل سے عوام کو رےلےف ملے گا۔انہوںنے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے روایتی طریقہ کار کو خیرباد کہنا ہوگا۔ اضلاع میں ترقیاتی فنڈز کی تقسیم کے حوالے سے کوئی امتیاز نہیں برتا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ جنوبی پنجاب کے پسماندہ اضلاع کی ترقی پر فوکس کیا جارہا ہے۔ترقیاتی فنڈز کے شفاف استعمال کو یقینی بنایا گےا ہے۔ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور ٹائم لائن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔وزےراعلیٰ نے ہداےت کی کہ جنوبی پنجاب کے اضلاع کے داخلی و خارجی راستوں کو خوبصورت بنانے کے کام کو جلد مکمل کےا جائے ۔انہوںنے کہا کہ شہروں مےں کوڑا کرکٹ اٹھانے کا موثر نظام ضروری ہے ۔صفائی کے نظام کو مزےد بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،انسپکٹر جنرل پولیس،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔علاوہ ازیںوزیراعلیٰ پنجاب نے تھانہ صدر عارف والا میں پولیس تشدد سے زیر حراست ملزم کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او پاکپتن سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور واقعہ کی انکوائری کا حکم دیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب رچنا بلاک، علامہ اقبال ٹاﺅن میں صوبائی وزیر ہاﺅسنگ میاں محمود الرشید کی رہائش گاہ پر گئے۔ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے والدہ کے انتقال پر میاں محمودالرشید سے دکھ او رافسوس کا اظہارکےا ۔وزیراعلیٰ نے میاں محمود الرشیداورسوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کےا اور مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain