تازہ تر ین

ڈاکٹر ثانیہ نشتر وزیراعظم کی معاون خصوصی مقرر

اسلام آباد: ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو وزیراعظم کی معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا۔

خبریں کے مطابق وفاقی کابینہ میں مزید توسیع کردی گئی۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو وزیراعظم کی معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا، ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر ثانیہ نشتر وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور غربت مٹاو پروگرام ہوں گی۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چئیر پرسن بھی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain