تازہ تر ین

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس۔صوبائی وزیر ایکسائز وٹیکسیشن حافظ ممتاز احمد،سیکرٹری ایکسائز و ٹیکسیشن،ڈی جی ایکسائز و ٹیکسیشن،سیکرٹری امپلی مینٹیشن وزیراعلیٰ اورایڈیشنل ڈی جی ایکسائز کی اجلاس میں شرکت۔

لاہور(ویب ڈیسک)محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن کی کارکردگی اور نمبر پلیٹس کے اجراءمیں تاخیرکے امورکا جائزہ لیاگیا۔گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں کی نمبر پلیٹس کی کمی کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔مجھے اپنے لوگوں کی مشکلات کا اندازہ ہے۔ نمبر پلیٹس کے اجراءکا عمل شروع ہونے تک بغیر نمبر پلیٹس گاڑیوں اورموٹر سائیکل سواروں کوبلاوجہ تنگ نہ کیا جائے۔ محکمہ ایکسائز کی رسید رکھنے والے شخص سے نمبر پلیٹس کے بارے میں بازپرس نہ کی جائے۔اس ضمن میں پولیس کو بھی ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیںنمبرپلیٹس کے اجراء میں ہونیوالی تاخیرکی وجوہات کا جلد حل تلاش کر کے تیزی سے اقدامات کیے جائیںنمبر پلیٹس کے اجراء کے نظام میں آسانیاں پیدا کی جائیںوزیراعلیٰ نے نظام میں آسانیاں پیدا کرنے کے حوالے سے جامع سفارشات طلب کرلیں۔محکمہ ایکسائزلوگوں کی سہولت کیلئے اپنے کام میں جدت لائے جدید ٹیکنالوجی کے زیادہ سے زیادہ استعمال سے محکمہ ایکسائزکونئے تقاضوں سے ہم آہنگ کیاجائے نئے پاکستان میں نئے آئیڈیاز کی ضرورت ہے۔صوبائی وزیر ایکسائز وٹیکسیشن حافظ ممتاز احمد،سیکرٹری ایکسائز و ٹیکسیشن،ڈی جی ایکسائز و ٹیکسیشن،سیکرٹری امپلی مینٹیشن وزیراعلیٰ اورایڈیشنل ڈی جی ایکسائز کی اجلاس میں شرکت۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain