تازہ تر ین

چوتھا ون ڈے: پاکستان کے دیے گے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی بیٹنگ جاری

ناٹنگھم(ویب ڈیسک) چوتھے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 341 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میں انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔ٹرینٹ برج ناٹنگھم میں کھیلے جارہے چوتھے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز امام الحق اور فخر زمان نے کیا تاہم امام الحق صرف 3 رنز بنانے کے بعد کہنی میں گیند لگنے کی وجہ سے ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔فخر زمان اور بابر اعظم نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی اپنی نصف سنچریاں اسکور کیں تاہم فخرزمان 50 گیندوں پر 57 رنز بنانے کے بعد آو¿ٹ ہوگئے جس کے بعد بابراعظم اور محمد حفیظ نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 104 رنز کی شراکت قائم ہوئی تاہم محمد حفیظ 220 کے مجموعی اسکور پر 59 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئے جب کہ بابر اعظم نے اپنی سنچری اسکور کی اور 115 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئے۔بابر اعظم آو¿ٹ ہونے کے بعد شعیب ملک نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور 41 رنز بنائے تاہم وہ اپنا بلا خود ہی وکٹ میں مار بیٹھے اور ہٹ وکٹ کا شکار ہونے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے، آصف علی نے 17 اور اماد وسیم نے صرف 12 رنز بنائے جب کہ کپتان سرفراز احمد آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے، انہوں نے 14 گیندوں پر 21 رنز بنائے جس کی بدولت قومی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 340 رنز بناسکی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain