اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) (ن) لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات ، افطار ڈنر میں دعوت دینے پر شکریہ ادا کیا۔ پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اپوزیشن رہنماں کودیئے گئے افطار ڈنر کے موقع پر مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات بھی کی ،ملاقات میں مریم اورنگزیب ،حمزہ شبہاز اور نیئر بخاری بھی شریک تھے ۔ بلاول بھٹو زرداری نے زرداری ہاس آمد پر مریم نواز کوخوش آمدیدکہا جبکہ مریم نواز نے بلاول بھٹو زرداری کا افطار ڈنر میں دعوت دینے پر شکریہ ادا کیا ۔