اسلام آباد (صباح نیوز) تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے ٹوئٹ کیا ہے کہ مفرور چچا کی ہدایت پر سزا یافتہ بھتیجی لٹکانے والا رسہ اور پیٹ پھاڑنے والا چاقو واپس لانے کے لئے افطار ڈنر کیلئے اسلام آباد روانہ ہوئیں۔ ٹوئٹ میں مزید کہا ہے کہ ہمیں کیوں نکالا؟ ہمارے پیسوں کے ڈنر پر۔ ہمارے حق کو عزت دو‘ پاپڑ والا اور فالودہ والا کا احتجاج۔