تازہ تر ین

چائنہ کے فون کا ہواوے کو بیڑا غرق کرنے کا نیا امریکی پلان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کی جانب سے چینی کمپنی ہواوے پر پابندی سے اسمارٹ فون صارفین بھی پریشان ہیں اور اس فیصلے سے پاکستان میں بھی ہواوے صارفین متاثر ہو سکتے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قومی سلامتی کو خطرہ قرار دیتے ہوئے چینی کمپنی ہواوے کو بلیک لسٹ کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد گوگل نے ہواوے سے رابطے ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ چینل۵ سے گفتگو کرتے ہوئے ہال روڈ کے تاجروں کا کہنا تھا کہ دکانداروں کا نقصان ہو گا۔ اس موقع پر ہال روڈ کے تاجر محمد سعید کا کہنا تھا کہ دکانداروں کا نقصان تو ہو گا ہی لیکن ان لوگوں کا نقصان بھی ہو گا جن کے پاس ہواوے موبائل فون ہے اور جن لوگوں کے پاس ہواوے موبائل فون سٹاک میں پڑا ہوا ہے۔ ایک اور دکاندار تاجر کا کہنا تھا کہ فیصل یونس کسٹمر تو بہت ڈس ہارٹ ہو گیا ہے اس وجہ سے کیونکہ گوگل کی ڈا?ن لوڈنگ ہونا بہت ضروری ہے اس میں ہواوے کا بہت نقصان ہے۔ دکانداروں کا کہنا تھا سننے میں آ رہا ہے کہ گوگل اور ہواوے کمپنی کی کوئی ڈیل ہو رہی ہے اگر تو یہ چل گئی تو ہواوے کے لئے بہتر ہے اور اگر نہ چلی تو ہواوے کے لئے بہت زیادہ نقصان ہے۔ دوسری جانب حال ہی میں آنے والے موبائلز خریداروں کا کہنا تھا کہ ہواوے موبائل فون پر گوگل کی سروس معطل ہونے کے بعد وہ ہواوے موبائل نہیں خریدیں گے۔ کیونکہ ایپلیکشن جب نہیں چلیں گی تو کوئی بھی استعمال نہیں کرے گا۔ ہواوے کو چاہئے کہ اس کو بحال کیا جائے۔ ایک اور خریدار عثمان کا کہنا تھا کہ ہواوے گوگل سے ایپلیکشن ڈا?ن لوڈ نہیں کرے گا تو ایسا فون لینے کا کیا فائدہ میں اب کوئی دوسرا موبائل فون استعمال کروں گا ایک اور خریدار رشید کا کہنا تھا کہ میں موبائل لینے مارکیٹ میں آیا تھا مجھے پتہ چلا کہ اب ہواوے کے موبائل فون گوگل سے ایپلیکشن ڈا?ن لوڈ نہیں کریں گے اس لئے میں کوشش کروں گا کہ میں ہواوے کا موبائل استعمال نہ کروں اور کوئی اور برینڈ کا موبائل فون استعمال کروں یا پھر کچھ عرصہ انتظار کروں گا۔ ہال روڈ کے تاجر بابر محمود کا کہنا تھا کہ جو پابندیاں لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے یہ بہت بڑی ملٹی نیشنل کمپنی ہے یہ ممکن نہیں ہے کہ اتنی بڑی کمپنی کو نقصان پہنجایا جا سکے لیکن آپ دیکھیں گے کہ باقاعدہ چائنہ حکومت اس کے پیچھے ہے‘ آئندہ چند دنوں میں حالات بہتر ہو جائیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain