تازہ تر ین

” ڈالر گراﺅ ، روپیہ بچاﺅ “ سوشل میڈیا سرگرم

لاہور (نیٹ نیوز) پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث ملکی معیشت بھی متاثر ہو رہی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 153 روپے تک پہنچ گئی۔ اسی حوالے سے پاکستان میں روپے کی بے قدری کو روکنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نئی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ BoycottDollar کا ٹرینڈ ٹوئٹر پر تیزی سے استعمال کیا جارہا ہے اور ہر کوئی اس مہم کا حصہ بن رہا ہے۔ اداکار شان شاہد نے بھی عوام کو پاکستانی روپے کی اہمیت سمجھانے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر تمام پاکستانی ڈالر پیچ کر روپے خرید لیں تو ڈالر کی اہمیت خود کم ہونا شروع ہوجائے گی۔ ایک اور صارف نے ڈالر کے بائیکاٹ کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے پاکستانی روپے کی اہمیت سمجھنے کی اپیل کی۔ جبکہ ان کا کہنا تھا کہ امریکی اشیائ اور آئی فونز کی خرید و فروخت بھی فوری طور ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی رائے کے مطابق ڈالر کا مقابلہ کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ڈالر کی ’ذخیرہ اندوزی‘ نہ کی جائے اور پاکستانی اشیائ کی اہمیت کو بڑھایا جائے۔ ملک بھر میں سوشل میڈیا پر ”میڈ ان پاکستان“ ٹرینڈ نے مقبولیت حاصل کر لی۔ ٹویٹر اور سوشل میڈیا پر شہریوں نے ”پاکستان بچا?، ڈالر گرا?، پاکستانی مصنوعات خریدو، درآمد شدہ مصنوعات کا بائیکاٹ کرو اور ایک سچے پاکستانی ہونے کا ثبوت دو“ کے عنوان سے مہم شروع کر رکھی ہے جس میں شہری خاص طور پر نوجوان، سیاستدان، خواتین، بچوں سمیت ہر کوئی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے۔ اس مہم میں حصہ لینے والے افراد اپنی سیاسی و مذہبی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر قومی جذبہ کے تحت اس مہم میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ مہم ڈالر کی قدر میں حالیہ اضافہ اور روپے کی قدر میں کمی کے تناظر میں شروع کی گئی ہے۔ شہریوں نے اس چیز کو بھی سوشل میڈیا پر اجاگر کیا ہے کہ ایک سچے پاکستانی ہونے کے ناطے اپنی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے درآمدی اشیائ کا بائیکاٹ کیا جائے اور مقامی سطح پر تیار کردہ اشیائ و مصنوعات خریدی جائیں تاکہ مقامی صنعت کو فائدہ ہو۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain