تازہ تر ین

رمضان المبارک اور غزوہ¿ بدر

ڈاکٹر صفدر محمود….خاص مضمون
رمضان المبارک آتا ہے، تو مجھے ہمیشہ غزوئہ بدر یاد آتا ہے۔ کیونکہ دو ہجری کے رمضان المبارک میںہی غزوئہ بدر برپا ہوا اور 2ہجری میں ہی رمضان کا روزہ اور صدقہ¿ فطر فرض ہوا۔ یہ بھی ایک خوش گوار اتفاق تھا کہ مسلمانوںنے اپنی زندگی میںپہلی عید بھی شوال2ہجری میں ہی منائی، جو جنگِ بدر کی فتح مبین کے بعد پیش آئی۔
ہو سکتا ہے آپ غزوہ بدر کے بارے میں بہت کچھ جانتے ہوں۔ اس صورت میں یادیںتازہ ہو جائیں گی ورنہ معلومات میں اضافہ ہو جائے گا۔ کیونکہ لوگوں کو کتابیں پڑھنے کا وقت کم ہی ملتا ہے۔ غزوئہ بدر میں مسلمانوں کی تعداد تین سو تیرہ اور مشرکین کی تعداد ایک ہزار کے لگ بھگ تھی۔ اسلامی لشکرنے بدر کے قریب نزول فرمایا اور معرکے سے ایک روز قبل حضور نبی کریم نے اپنے لشکر کو حرکت دی تاکہ مشرکین سے پہلے بدر کے چشمے پر پہنچ جائیں۔ اس موقع پر حضرت حباب بن منذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایک ماہر فوجی کی حیثیت سے دریافت کیا!’ یارسول اللہ کیا اس مقام پر آپ اللہ کے حکم سے نازل ہوئے ہیں یا اسے محض جنگی حکمتِ عملی کے طور پر اختیار کیا ہے۔ آپ نے فرمایا: جنگی حکمتِ عملی کے طور پر۔ انہوںنے کہا کہ یہ مناسب جگہ نہیں ہے۔ آپ آگے تشریف لے چلیں اور قریش کے سب سے قریب جو چشمہ ہو، اس پر پڑاﺅ ڈالیں۔ پھر ہم بقیہ چشمے پاٹ دیں گے اور قریش کو پانی نہیں ملے گا۔ رسول اللہ نے فرمایا تم نے بہت ٹھیک مشورہ دیا۔ پھر آپنے قریب ترین چشمے پر پہنچ کر پڑاﺅ ڈال دیا۔ صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم نے حوض بنایا اور باقی چشموں کو بند کردیا۔ گویا باہمی مشورہ ضروری ہے اور اچھی تجویز اللہ کی رحمت ہوتی ہے۔
اللہ عزوجل نے اسی رات بارش نازل فرمائی جو مشرکین پر موسلا دھار برسی اور ان کی پیش قدمی میں رکاوٹ بن گئی، لیکن مسلمانوں پر پھوار کی مانند برسی اور انہیں پاک کرگئی۔ اس کی وجہ سے زمین میں سختی آگئی اور مسلمانوں کے قدم ٹکنے کے لائق ہوگئے۔ اس کے بعد رسول اللہ نے لشکر کی ترتیب فرمائی اور میدانِ جنگ میں تشریف لے گئے۔ وہاں آپ اپنے ہاتھ سے اشارہ فرماتے جارہے تھے کہ یہ جگہ کل فلاں کی قتل گاہ ہے اور انشاءاللہ یہ جگہ کل فلاں کی قتل گاہ ہے۔ اس کے بعد رسول اللہ نے وہیں ایک درخت کی جڑ کے پاس رات گزاری۔ مسلمانوں کے دل اعتماد کے نور سے منور تھے۔ یہ شبِ جمعہ 17 رمضان کی رات تھی اور آپ اس مہینے کی آٹھ یا بارہ کو مدینے سے روانہ ہوئے تھے۔ دوسری طرف قریش نے وادی کے دہانے کے باہر اپنے کیمپ میں رات گزاری۔ ایک گروہ رسول اللہ کے حوض کی جانب بڑھا۔ آپنے فرمایا انہیں چھوڑ دو، مگر ان میں سے جس نے بھی پانی پیا وہ اس جنگ میں مارا گیا۔ صرف حکیم بن حزام باقی بچا جو بعد میں بہت اچھا مسلمان ثابت ہوا۔
جب مشرکین کا لشکر نمودار ہوا تو رسول اللہ نے فرمایا: ”اے اللہ یہ قریش ہیں، جو اپنے غرور و تکبر کے ساتھ تیری مخالفت کرتے اور تیرے رسول کو جھٹلاتے ہوئے آئے ہیں، اے اللہ تیری مدد… جس کا تو نے وعدہ کیا ہے۔ اے اللہ آج انہیں اینٹھ کر رکھ دے۔“ اس معرکے کا پہلا ایندھن اسود بن عبدالاسد مخزومی بناجو بڑا بدخلق انسان تھا۔ وہ اعلان کرتے ہوئے نکلاکہ میں ان کے حوض کا پانی پی کررہوں گا۔ ادھر سے حضرت حمزہؓ نکلے اور تلوار سے قتل کرکے ڈھیر کردیا۔ جنگ کی آگ بھڑک اٹھی۔ قریش کے تین بہترین شہسوار نکلے۔ مقابلے کے لئے انصار کے تین نوجوان آئے۔ قریشیوں نے مطالبہ کیا کہ ہمارے پاس ہماری قوم کے ہمسروں کو بھیجا جائے۔ رسول اللہ نے فرمایا”عبیدہ بن حارث اٹھو، حمزہ اٹھیے، علی اٹھو“ حضرت علی اور حضرت حمزہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے اپنے مدِ مقابل کو جھٹ مار لیا۔ لیکن حضرت عبیدہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مدِ مقابل کے درمیان ایک ایک وار کا تبادلہ ہوا۔ دونوں کو گہرے زخم لگے۔ اتنے میں حضرت علی اورحضرت حمزہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما فارغ ہو کر مشرک عتبہ پر ٹوٹ پڑے اور اس کا کام تمام کردیا۔تین بہترین شہ سواروں کو کھونے کے بعد مشرکین غیض و غضب سے حملہ آور ہوئے۔ گھمسان کا رَن پڑا تو آپدعامیں انتہائی حضوع و خشوع سے مصروف تھے۔ پھر وحی نازل ہوئی۔ ترجمہ:”میں ایک ہزار فرشتوں سے تمہاری مدد کروں گا جو آگے پیچھے آئیںگے۔“
آپ نے ایک مٹھی کنکریلی مٹی لی اور قریش کی جانب پھینک دی۔ پھر مشرکین میں سے کوئی بھی نہ تھاجس کی دونوں آنکھوں، نتھنوں اور منہ میں اس مٹی سے کچھ نہ کچھ گیا نہ ہو۔ پرجوش لڑائی میں فرشتوں نے بھی مدد فرمائی۔ چنانچہ ابنِ سعد کی روایت میں حضرت عکرمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ اس دن آدمی کا سرکٹ کر گِرتا اور پتا نہ چلتا کہ اسے کس نے مارا، ہاتھ کٹ کر گرتا اور پتا نہ چلتااسے کس نے کاٹا۔ ایک انصاری حضرت عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو قید کرکے لایا تو حضرت عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہنے لگے” واللہ مجھے اس نے قید نہیں کیا، مجھے تو ایک بے بال کے سروالے آدمی نے قید کیا ہے، جو نہایت خوبرو تھا اور چتکبرے گھوڑے پر سوار تھا۔“ معرکہ ختم ہوا تو رسول اللہ نے فرمایا: ”ابوجہل کا انجام کیا ہوا؟“ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس کا سرکاٹا اور آپکی خدمت میں لا کر پیش کردیا۔ آپ نے فرمایا ”چلو مجھے اس کی لاش دکھاﺅ“ لاش دیکھ کر آپنے فرمایا یہ اس امت کا فرعون تھا۔
غزوئہ بدر معرکہ حق و باطل تھا، جس میں حضرت عمربن الخطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے ماموں عاص بن ہشام کو قتل کیا۔ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے بیٹے عبدالرحمن کو، جو اس وقت مشرکین کے ساتھ تھا، پکار کر کہا: ’اوخبیث میرا مال کہاں ہے؟ ‘عبدالرحمن نے کہا”’ہتھیار، تیز رو گھوڑے، اس تلوار کے سوا کچھ باقی نہیں جو بڑھاپے کی گمراہی کا خاتمہ کرتی ہے۔“ اس جنگ میں خونی رشتے باطل ٹھہرے اور مذہبی و دینی رشتے اصل رشتے قرار پائے۔ جنگ کے دوران حضرت عکاشہ بن محض اسدی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی تلوار ٹوٹ گئی۔ رسول اللہ نے انہیں لکڑی کا پھٹا تھما دیا۔ عکاشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اسے ہلایا تو وہ ایک لمبی مضبوط اور چم چم کرتی سفید تلوار میں تبدیل ہوگیا۔ یہ تلوار مستقل طور پر حضرت عکاشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس رہی اور وہ اسے بعداز اں شہادت تک استعمال کرتے رہے۔
مشرکین کی لاشوں کو کنویں میں ڈالا جارہا تھا تو عتبہ بن ربیعہ کی لاش کو گھسیٹ کر لایا گیا۔ رسول اللہ نے اس کے صاحبزادے حضرت ابو حذیفہ رضی اللہ عنہ کو دیکھا، تو غمزدہ لگے۔ آپ نے فرمایا ” غالباً اپنے والد کے سلسلے میں تمہارے دل کے اندر کچھ احساسات ہیں۔“انہوںنے کہا ”نہیں واللہ یا رسول اللہ! میرے اندر اپنے باپ کے قتل کے بارے میں ذرا بھی لرزش نہیں۔“ اس پر حضورنے حضرت ابو حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے لئے دعا فرمائی۔
تفصیلات کو اختصار کے کوزے میں بند کرتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ غزوئہ بدر جو اسلام اور کفر کے درمیان پہلا عظیم اور فیصلہ کن معرکہ تھا، اپنے اندر بے شمار روشن سبق سموئے ہوئے ہے۔ مثلاً یہ کہ اگر رضائے الٰہی حاصل اور شامل ہو تو تعداد اور اسلحہ کوئی معانی نہیں رکھتا۔اسلام میں رشتے خون سے نہیں، بلکہ دین سے طے ہوتے ہیں۔ مسلمانوں میں اگر شوقِ شہادت زندہ اور روشن ہو، تو انہیں کوئی قوت شکست نہیں دے سکتی۔ تکبر، غرور اور شرک بالآخر خاک میں ملتا اور رسوا ہوتا ہے۔ جو لوگ معجزات اور غیبی مدد کے بارے میں شکوک میں مبتلا رہتے ہیں، انہیں غزوئہ بدر کی تفصیلات کو غور سے پڑھنا چاہئے اور غور کرنا چاہئے۔ مختصر یہ کہ بدر کی فتح نے اسلامی حکومت کی بنیاد رکھ دی اور پھر اس کے بعد اسلام کرئہ ارض پر اس قدر تیزی سے پھیلا کہ تاریخ میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی۔
(بشکریہ:ماہنامہ ہلال)
٭….٭….٭


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved