تازہ تر ین

آج لندن میں تمام دس کپتان پریس کانفرنس کریں گے

لندن (ویب ڈیسک) کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں شرکت کے لیے تمام ٹیمیں انگلینڈ پہنچ چکی ہیں اور آج لندن میں تمام دس کپتان پریس کانفرنس کریں گے۔ پاکستان کے کپتان سرفراز احمد، بھارتی کپتان ویرات کوہلی، جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی، آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ، انگلش کپتان ای این مورگن پریس کانفرنس کے دوران خیالات کا اظہار کریں گے اور ورلڈکپ کے لیے کی جانے والی کوششوں کا ذکر کریں گے۔ورلڈکپ 2019 میں سری لنکا کی قیادت کرنے والے کرونا رتنے، نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن، بنگلادیشی کپتان مشرفی مرتضی، ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر اور افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان گلبدین نبی بھی پریس کانفرنس کریں گے۔ہر چار سال بعد کھیلا جانے والے میگا ایونٹ آئی سی سی ورلڈ کپ کے بارہویں ایڈیشن کا باقاعدہ آغاز 30 مئی سے شروع ہورہا ہے اور افتتاحی میچ میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان اوول میں ہوگا۔1992ءکے بعد یہ دوسرا موقع ہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ لیگ کی بنیاد پر منعقد ہوگا اور تمام دس ٹیمیں 9،9 میچز کھیلیں گی اور چار سرفہرست ٹیمیں سیمی فائنل میں مد مقابل ہوں گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain