تازہ تر ین

ورلڈ کپ میں پاکستانی کر کٹ ٹیم کیسا کھیلے گی؟

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی احتشام الحق نے کہا کہ اگر پاکستانی لڑکوں کی انفرادی کارکردگی دیکھی جائے تو ہمارے پاس ورلڈ کلاس کھلاڑی موجود ہیں باﺅلرز اور بیٹسمین اچھے ہیں لیکن بطور ٹیم گراﺅنڈ میں ہم وہ کارکردگی نہیں دکھا پاتے جیسی دکھانی چاہئے۔ چینل فائیو کے پروگرام گگلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ نے کہا ہے کہ سا?تھ افریقہ سے اورانگلینڈ سے ہم ہارے البتہ انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ فلاپ نہیں رہی۔ٹیم میں تین تبدیلیاں یکدم کی گئیں۔امام الحق فارم میں ہیں۔ کرکٹر کمنٹیٹرراجہ اسد علی نے کہا کہ انگلینڈنے گزشتہ ایک سال میں ثابت کیا کہ وہ ایک بڑی ٹیم ہے۔پاکستانی ٹیم میں محمد عامر واپس آ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرفراز میں قیادت کا فقداان ہے سوال یہ ہے پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیوں ایک کپتان پیدا نہیں کیا۔دوسرا مسئلہ فٹنس کا ہے کچھ نیم فٹ پلیئرز ٹیم میں شامل ہیں جیسے امام ،فخر زمان یا شاداب ہیں۔انہوں نے کہا کو پاکستانی کھلاڑیوں کو سکینڈلز سے بھی بچنا چاہئے۔حفیظ اور شعیب ملک کی کرکٹ پانچ چھ سال قبل ختم ہو جانی چاہئے۔ہماری ٹیم انگلینڈ جیسی ٹف ٹیم کے خلاف کھیلی اب افغانستان کو آسانی سے ہرا دینا چاہئے۔ ٹیسٹ کرکٹرتوفیق عمر نے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں چند تبدیلیا ں مثبت ہیں اس سے فرق پڑے گا۔پاکستانی ٹیم کی باﺅلنگ بھی بہتر ہو گی۔ورلڈ کپ قریب ہے لہذا صرف تجربے نہیں کرنے چاہئیں کھلاڑیوں کو اعتماد دینا چاہئے۔شاداب بڑے میچ کا باﺅلر بن گیا ہے۔چینل فائیو کے پیکج میں بتایا گیا کہ پاکستانی ٹیم کی کارکردگی چیمئپن ٹرافی سے ایشیاءکپ تک بہتر رہی بہرحال اس میں شک نہیں مخالف ٹیمیں پاکستان سے ڈرتی ہیں یہ دنیا کی واحد ٹیم ہے جو کس پل کیا کر جائے کسی کو پتہ نہیں ورلڈ کپ پاکستان کے لئے اپنا لوہا منوانے کے لئے بڑا پلیٹ فارم ہے کہ ہم کسی سے کم نہیں۔پاکستانی ٹیم کا سب سے بڑا ہتھیار با?لنگ ہے۔انگلینڈ سے کئی میچز ہوئے پاکستانی ٹیم انگلینڈ کی ٹیم کو بڑی اچھی طرح سمجھتی ہے۔ورلڈ کپ کے لئے جو کھلاڑی چنے گئے ان میں حفیظ،امام الحق،فخر زمان ،بابر اعظم،شعیب ملک،سرفرازاور آصف شامل ہیں اب دیکھنا ہے یہ سکواڈ پاکستان کو ورلڈ کپ میں کامیابی دلا سکتا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain