تازہ تر ین

خبریں گروپ کے سلوگن نے دھوم مچا دی سیاستدانوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اطلاعات صمصام بخاری نے چینل فائیو و خبریں گروپ کی پاکستانی بنئے پاکستانی خریدیے مہم پر چینل فائیو سے گفتگو کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے انکا کہنا تھا کہ چینل فائیو نے پاکستانی بنئے پاکستانی خریدیے مہم کا بہترین فیصلہ لیا ہے۔ ہمیں بطور قوم اس فیصلے پر عمل درآمد کرنا چاہیے۔اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیواور خبریں گروپ کی پاکستانی بنو پاکستانی مصنوعات استعمال کرو مہم مقبولیت کی عروج پر پہنچ گئی۔ پارلیمنٹ کی راہداریوں سے پاکستانی مصنوعات استعمال کرنے کے حق میں آوازیں اٹھنے لگیں۔ ارکارن پارلیمنٹ خبریں گروپ اور چینل فائیو سے متفق نظر آئے۔ جے یو آئی ف کے رہنما اسد محمود نے قومی اسمبلی کے باہر چینل فائیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینل فائیوو خبریں گروپ کی پاکستانی مصنوعات خریدنے کے حوالے سے قوم کو ترغیب دینے کی مہم خوش آئند ہے۔کراچی(کامرس رپورٹر) کراچی سے تعلق رکھنے والی تاجربرادری نے خبریں گروپ آف نیوز پیپر کی Be Pakistani By Pakistaniکی کمپین کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر داروخان اچکزئی نے خبریں کی کاوش کو سراہاتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کمپین کو ضرور کامیاب ہوناچاہئے کیونکہ یہ وقت کی ضرورت ہے اگر ہم اب اپنے پا?ں پر کھڑے نہ ہوئے تو وقت کبھی ہمیں معاف نہیں کرے گا، اسی طرح ہم اپنے ملک کو معاشی مسائل سے نکال سکتے ہیں، انہوں نے خصوصی گفتگو میں خبریں کی جانب سے شروع کی جانے والی کمپین کو احسان اقدام قرار دیا۔ یوبی جی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے بھی خبریں کی جانب سے شروع کی جانے والی کمپین کو معاشی مسائل حل کرنے کیلئے اہم قرار دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ جیتنی زیادہ ہم باہر کی اشیائ کا بائیکاٹ کریں گے اور اپنی اشیا خریدیں گے پاکستانی معیشت ترقی کرے گی۔اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقاد ر پٹیل نے پاکستانی بنئے پاکستانی خریدیے مہم پر کہاکہ خبریں گروپ کی پاکستانی مصنوعات کے حوالے سے مہم اچھی ہے مگر مصنوعات کی ملک میں پیداوار بھی ضروری ہے۔ روزمرہ استعمال کی اشیا بنانے والے 90فیصد انڈسٹری پاکستان میں ترقی نہیں کر سکی تمام مصنوعات بیرون ملک سے آرہی ہیں۔پاکستانی انڈسٹری کے فروغ کیساتھ یہ مہم ضروری ہے۔ لاہور (جنرل رپورٹر) خبریں گروپ کی جانب سے پاکستانی اشیائ میں فروغ کے بار ے میں چلائی جانے والی مہم پاکستانی بنئے پاکستانی خریدیے کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے لاہور چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیدار،معروف صنعتکار اور سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصرنے کہا کہ کرنسی کی قدر میں کمی کوئی حیرت کی بات نہیں ، ماضی میں دنیا کے بہت سے ممالک نے ایسا کیا ہے جس کا مقصد برآمدات بڑھانا اور فضول درآمدات کی حوصلہ شکنی کرنا تھا لیکن ہمارے ہاں روپے کی قدر میں بھاری کمی کے باوجود یہ دونوں اہداف ہی حاصل نہیں کیے جاسکے، ا±لٹا بھاری نقصان برداشت کرنا پڑا۔ کرنسی کی قدر میں کمی کے باوجود ہماری درآمدات میں بے تحاشا اضافہ جبکہ برآمدات میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان روپے کی قدر کو مصنوعی طریقے سے سنبھالا دینے کے بجائے ٹھوس اقدامات اٹھائے اور ا±ن عوامل کو تلاش کرے جن کی وجہ سے پاکستانی روپیہ کمزور ہورہا ہے۔ یہ جائزہ لینا بھی ضروری ہے کہ کہیں ڈالر کی قیمت میں مصنوعی اضافہ تو نہیں کیا جارہا کیونکہ ڈالر میں سٹے بازی کے عنصر کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ اگر حکومت روپے کی قدر مستحکم کرتی ہے تو اس سے ہمیں بہت زیادہ فائدہ ہوگا کیونکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آئے گی جس سے لوگوں پر بوجھ کم ہوگا، ان کی قوت خرید بڑھے گی اور معیارِ زندگی بہتر ہوگا۔ صنعتی شعبہ خام مال سستے داموں درآمد کرسکے گا جس سے پیداواری لاگت کم ہوگی اور پاکستانی مصنوعات بہترین معیار کے ساتھ ساتھ قیمت میں بھی بہترین ہونے کی وجہ سے عالمی منڈی میں اپنا خاطر خواہ مقام حاصل کرسکیں گی۔ کراچی (کامرس رپورٹر) کے سی سی آئی کے نائب صدر آصف شیخ نے بھی پاکستانی اشیائ کی خریداری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا ملک تب تک ترقی نہیں کرسکتا جب تک پاکستانی اشیائ کامعیار بہتر نہ ہو اور پاکستانی خود اپنی اشیائ نہ خریدں، Be pakistani By pakistanکے پلیٹ فارم سے پوری قوم کو پیغام دینا چاہتاہوں کہ وہ پاکستانی اشیاکو ترجیح دیں۔ معروف تاجر رہنما ہارون نگر کا کہنا تھا کہ ہمیں چاہئے کہ امورٹڈ آئٹم کو ترجیح نہ دیں بلکہ لوکل سامان کا استعمال کریں، ہر سال امورٹ پر ہم لاکھوں اربوں ڈالر خرچ کردیتے ہیں جو ہماری معیشت کیلئے نقصان دہ ہے۔ معروف تاجر رہنما میاں زاہد حسین، سائٹ ایسوسی ایشن کے صدر سلیم پاریکھ، پاکستان ہارڈ ویئرمرچنٹس ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین ندیم اے کشتی والا،یسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کے سابق چیئرمین محمد حنیف گوہر اورر ائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ریپ)کے سابق چیئرمین رفیق سلیمان سمیت دیگر تاجر رہنماو¿ں نے بھی خبریں گروپ آف نیوز پیپر کیBe Pakistani By pakistnaiکمپین کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستانی اشیائ کو دیگرغیرملکی اشیائ پر فوقیت دے تاکہ ملکی معیشت صحیح ڈگڑ پر چل سکے۔ لاہور (وقائع نگار) روزنامہ خبریں اور چینل ۵ کی جانب سے پاکستانی اشیائ کے فروغ کے حوالے سے چلائی جانے والی مہم “پاکستانی بنیے پاکستانی خریدیے” کے بارے میں ترجمان حکومت پنجا ب شہباز گل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت میں بہتری ہی وزیراعظم پاکستان عمران خان کا ویڑن ہے جس کے لیے کی جانے والی ہر کوشش پاکستان کو مظبوط بنائے گی۔ روزنامہ خبریں کی طرف سے چلائی جانے والی مہم سے نہ طرف میڈ ان پاکستان اشیا کی حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ اس سے حکومتی خزانے پر بھی جو درآمدات کی وجہ سے بوجھ پڑتا ہے اس میں بھی کمی ہوگی۔ انہوں نے روزنامہ خبریں اور چینل فائیو کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے چیف ایڈیٹر ضیا شاہد اور ایڈیٹر روزنامہ خبریں و سی ای او چینل فائیو امتنان شاہد کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) ملک کے سنیئر قانون دانوں نے خبریں گروپ آف نیوز پیپرز کے ”پاکستانی بنئے اور پاکستانی خریدیئے “سے متعلق قومی پیغام کو بروقت اور خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خود داراور باوقار قومیں ہمیشہ خود انحصاری کے باعث دنیا میں مقام بناتی ہیں ، خبریں سے گفتگو کرتے ہوئے سپریم کورٹ بار کے صدر امان اللہ کنرانی نے کہا کہ ملک میں روپے کی روزانہ کم ہوتی قدر کے باعث آج قوم کو شدید مہنگائی اور ذہنی اذیت کا سامنا ہے،جس کی بڑی وجہ حکومت کی جانب سے بیرونی قرضوں کا حصول ہے ،جوں جوں قرضے لیے جارہے ہیں اسی رفتار سے ملکی کرنسی کی شرح گرتی جارہی ہے ،ڈالر کی قیمت بہت تھوڑے عرصے کے دوران تیزی سے بڑھی جبکہ روپیہ بہت نیچے آگیا ،جس سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آگیا ،عام آدمی کے لیے دو وقت کی روٹی بھی مشکل ہو چکی ہے ،ایسی صورتحال میں حکومت کو معیشت کی بہتری کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے جبکہ عوام کو زیادہ سے پاکستانی اشیائ کی خریداری کرنی چاہیئے اور غیر ملکی اشیا ئ خریدنے سے ہر ممکن گریز کرنا چاہیئے ،خبریں میڈیا گروپ کا نعرہ ”پاکستانی بنئے ،پاکستانی خریدیئے “ بہت اہم اور ملک کے مفاد میں ہے ،ہر محب وطن کو اس پر غور اور عمل کرنا چایئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain