تازہ تر ین

اچانک دورہ ، ہسپتالوں ، تھانوں کی حقیقت فاش

سرگودھا، خوشاب، تلہ گنگ‘ جنوبی وزیرستان (صباح نیوز‘ مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے ہفتہ کو سرگودھا ، خوشاب اور تلہ گنگ کے سرکاری اسپتالوں کے اچانک دورہ کئے اور ان ہسپتالوں میںمریضوں کے اعلاج و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔وزیر اعظم ہفتہ کی صبح بغیر پروٹوکول کے اچانک سرگودھا کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو)ہسپتال پہنچ گئے اور ڈی ایچ کیو اسپتال کے مختلف وارڈ کا معائنہ کیا اور ناقص انتظامات پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔عمران خان کے چھاپے سے تمام ضلعی اور اسپتال انتظامیہ لا علم رہی جبکہ وزیر اعظم کو اپنے درمیان پا کر اسپتال میں موجود لواحقین نے عمران خان کے حق میں نعرے لگائے۔اسپتال کے دورے کے موقع پر وزیر اعظم نے مریضوں سے ادویات کی فراہمی اور ڈاکٹروں کے رویے کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ اس دوران مریضوں اور ان کے لواحقین نے اسپتال کے ڈاکٹروں اور عملہ کے رویے کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے۔وزیر اعظم نے عوامی شکایات کے بعد صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے بھی ناقص انتظامات اور اسپتال کی صورتحال پر گفتگوکی، وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اچانک ہفتہ کوسرگودھا کا دورہ کیا وہ دن 2 بجے کے قریب مصحف ائر بیس آئے اور وہاں سے سیدھا بغیر کسی پروٹوکول ٹیچنگ ہسپتال پہنچ گئے ان کے ہمراہ سینٹیر فیصل جاوید بھی تھے ،وزیراعظم نے بچہ وارڈ کا دورہ کیا جہاں پر ایک بستر پر تین تین بچوں کا علاج کیا جا رھا تھا جس پر وزیراعظم نے برہمی کا اظہار کیا ، مریضوں اور ان کے لواحقین سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ حکومت سرکاری ہسپتالوں میں عوام کو بروقت طلبی سہولیات کی فراہمی کو ہر حال میں یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے،غفلت لاپرواہی برتنے والے افسران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ،سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور ادویات کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی اقدام اٹھائے جائے رھے ہیں ، وزیر اعظم نے کہا کہ ملک بھر کے ہسپتالوں ، پناہ گاہوں،تھانوں جاری ترقیاتی پروگراموں کو خود مانیڑ کر نےکا فیصلہ کیا ہے اس سلسلہ میں آج سرگودھا ڈویڑن کا انتخاب کیا ہے ، وزیراعظم عمران خان نے ہسپتال کی ایمرجنسی کا دورہ کیا اور وہاں دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اوراس موقعہ پر مریضوں اور ان کے لواحقین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی اور ادویات کو بھی یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں مریضوں اور لواحقین نے سول ہسپتال کے خلاف شکایات کے ابنار لگاد ئیے اور ڈاکٹروں کی غیر حاضری اور ادویات کے ساتھ ساتھ سہولیات کی عدم فراہمی کی نشاندھی کی ،وزیر اعظم عمران خان تقریبا 20 منٹ تک ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال میں موجود رہے جب کہ اسپتال کا 70 فیصد عملہ اور ڈاکٹر چھٹی کر کے جا چکے تھے۔عمران خان نے ڈی ایچ کیو اسپتال کی مرکزی اور بچوں کی ایمرجنسی کا بھی دورہ کیا اور اسپتال میں ایک بستر پر چار چار بچوں کو دیکھ برہمی کا اظہار بھی کیا۔مریضوں کے لواحقین نے اسپتال میں ڈاکٹرز کی عدم موجودگی پر وزیراعظم سے شکوہ کیا۔ہسپتال میں موجود افراد سے بات چیت کرنے کے بعد وہ واپس مصحف ائر بیس سے جوہر آباد روانہ ہوئے جہاں انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیااس موقعہ پر ضلعی انتظامیہ کو پتہ نہیں چلا سکا ، سرگودھا کے بعد وزیر اعظم اچانک خوشاب بھی پہنچ گئے اور وہاں کے بھی سرکاری اسپتال کا دورہ کیا۔ عمران خان 15 منٹ تک ڈی ایچ کیو اسپتال خوشاب میں موجود رہے اور ایمرجنسی وارڈ کا بھی دورہ کیا۔ڈی ایچ کیو اسپتال خوشاب کی انتظامیہ بھی وزیر اعظم کے دورے سے مکمل طور پر لاعلم تھی اور اچانک پہنچنے پر انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں،بعدازاں وزیراعظم عمران خان نے تلہ گنگ کے ٹی ایچ کیو اسپتال کا بھی اچانک دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کر کے اسپتال میں طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔وزیراعظم عمران خان کو اسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کروایا گیا، ڈی ایم ایس ٹی ایچ کیو اسپتال تلہ گنگ ڈاکٹر علی حسنین نے وزیراعظم کو طبی سہولیات پر بریفنگ دی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کیا جائے گا اور مریضوں کو جدید طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ وزیراعظم عمران خان ایکشن میں آگئے ،وزیراعظم نے پروٹوکول کے بغیرسرگودھا ڈویڑن میں ہسپتالوں، تھانوں اور پناہ گاہوں کے سرپرائز وزٹ کئے جس پر انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی ،لوگوں وزیراعظم کو اپنے درمیان پا کر حیران رہ گئے اور عمران خان زندہ باد کے نعرے لگا ئے۔ وزیراعظم عمران خان اچانک دورے پر سرگودھاپہنچ گئے،وزیراعظم نے بغیربتائے سرکاری اداروں،ہسپتالوں، تھانوں اورسکولوں کے دورے کئے،وزیراعظم نے پناہ گاہ،ترقیاتی سکیموں کے بھی دورے کئے،وزیر اعظم عمران خان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا،عمران خان کے ہمراہ وفاقی وزیر صحت ،سینٹر فیصل جاوید خان بھی موجود تھے،وزیر اعظم عمران خان 20 منٹ تک ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں رہے،وزیراعظم کے بغیر پروٹوکول اچانک دورے سے کمشنر، ڈی سی اور آر پی او لا علم رہے، ہسپتال کا 70 فیصد عملہ اور ڈاکٹر چھٹی کرکے چلے گئے تھے،وزیراعظم نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی مرکزی اوربچوں کی ایمرجنسی کا بھی دورہ کیا، ایک بستر پر چار چار بچوں کو دیکھ کر وزیراعظم عمران خان برہم ہو گئے۔وزیر اعظم عمران خان کی ہسپتال آمد پر لوگوں نے خیر مقدمی نعرے لگائے،وزیراعظم نے ہسپتال کی مرکزی ایمرجنسی کے علاوہ بچوں کی ایمرجنسی کا بھی دورہ کیا،مریضون کے لواحقین نے وزیراعظم سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں ڈاکٹر موجود نہیں، وزیراعظم نے ڈاکٹرز کو بہترین علاج معالجے کی فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے پاس اور جگہ نہیں بچوں کا وارڈ بڑا کیا جاسکے۔وزیراعظم نے ڈی ایچ کیو ہسپتال خوشاب جوہرآبادکابھی دورہ کیا،وزیراعظم نے وارڈ میں مریضوں سے ملاقات کی اور دستیاب سہولیات بارے معلومات حاصل کیں۔بعد ازاں وزیر اعظم اچانک تلہ گنگ تھانے پہنچ گئے۔ وزےراعظم عمران خان نے سرکاری اداروں سے متعلق بڑھتی ہوئی عوامی شکاےات کے پےش نظر تھانوں اور ہسپتالوں سمےت سرکاری اداروں ، محکموں اور منصوبوں کے اچانک دوروں اور معائنے کا فےصلہ کر لےا۔ وزےر اعظم آفس کے مطابق عوام کا احساس کرتے ہوئے ان دونوں سے انتظامےہ کی موثر اور براہ راست چےکنگ کا موقع ملے گا۔ بےان مےں کہا گےاہے کہ وزےر اعظم عمران خان نے سرکاری اداروں ، پولےس تھانوں ، سکولوں ، پناہ گاہوں ، ترقےاتی منصوبوں کے بن بتائے دورے شروع کرنے کا فےصلہ کےا ہے۔ عوام کا احساس کرتے ہوئے وزےر اعظم اچانک دورے کرےں گے۔ انتظامےہ کا بھرپور چےک ہو سکے گا۔ دوروں کا آغاز کر دےا گےا اور وزےر اعظم نے ہفتہ کو سرگودھا مےں ڈسٹرکٹ ہسپتال کا اچانک کا دورہ کےا اور دستےاب سہولےات کا جائزہ لےا۔ وزےر اعظم اچانک ملک کے کسی بھی ضلع مےں جا کر سرکاری محکموں کی کارکردگی اور تھانوں اور ہسپتالوں کی حالت زار کا معائنہ کرےں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فاٹا کے قبائلی علاقوں کو پچھلے ستر سالوں سے پسماندہ رکھا گیا۔ ہم قبائلی اضلاع کی ستر سالہ محرمیوں کا آزالہ کریں گے۔صوبائی اسمبلی اور قومی اسمبلی کی نشستوں میں اضافہ سے قبائلی اضلاع کی تقدیر بدلنے میں اہم کرادا ر ادا کیا جائے گا۔اپریشن کے دورن تباہ شدہ مکانات کا معاوضہ دینے کے لئے کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ان خیالا ت کا اظہار نے گزشتہ شام کراچی کے پی سی ہوٹل میں شوکت خانم ہسپتال کی فنڈنگ سے متعلق تقریب میں حاجی جہانزیب برکی کی سربراہی میں جنوبی وزیرستان کے محسود اور برکی قبائل سے تعلق رکھنے والے تاجروں ،سیاسی شخصیات اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے وفد سے ملاقات میں کہی۔حاجی جہانزیب برکی نے ملکی صورتحال کے علاوہ قبائلی اضلاع او خاصکر جنوبی وزیرستان کے قبائلیوں کے مسائل سے اگاہ کیا۔اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ قبائلی عوام نے قیام پاکستان اور جہاد کشمیر میں بہت زیادہ قربانیاں دی ہیں ان کی قربانیوں کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ نہایت افسوس کا مقام ہے کہ سابقہ حکمرانوں کو فاٹا سے متعلق کوئی پتہ نہیں چلتا تھا۔انھوں نے کہا کہ انھوں نے اپنے ننھال کے ٹاو¿ن کانی گرم سمیت تمام قبائلی علاقوںکا دورہ کیا تب مجھے پتہ چلا کہ یہ قبائل کتنے غیرت مند ہیں اور کس طرح پسماندہ رکھے گئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ انھوں نے قبائلیوں پر جو کتاب لکھی ہے اس میں بھی انھوں نے غیرت مند مسلمان کا نام دیا ہے۔واقعی قبائلی عوام غیرت مند ہیں۔انھوں نے کہا کہ پچھلے ستر سالوں سے پسماندہ اضلاع کو ترقی دیکر ملک کے دیگر علاقوں کے برابر لائیں گے۔صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشستوں میں اضافہ سے قبائلی اضلاع کی تقدیر میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔انھوں نے کہا کہ اپریشن کے دران تباہ شدہ مکانات کا معاوضہ دینے میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔تباہ شدہ مکانات کے مالکان کو جلد از جلد معاوضہ دیا جائے گا اور جو علاقے سروے سے رہ گئے ہیں ان علاقوں کا جلد از جلد سروے مکمل کی جائے گی۔ اس موقع پر جنوبی وزیرستان کے محسود اور برکی قبائل کے تاجروں او سیاسی شخصیات نے شوکت خانم ہسپتال کے لئے معقول چندہ بھی دیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain