تازہ تر ین

محسن داوڑ چیک پوسٹ پر حملہ نہیں کر سکتے : بلاول بھٹو

لاڑکانہ (صباح نیوز‘ بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ میں نہیں سمجھتا کہ محسن داوڑ سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کرسکتے ہیں۔ اگر کہیں پر تشدد کا واقعہ ہوا ہے تو ہم اس کی مذمت کرتے ہیں لیکن احتجاج کرنا سیاسی لوگوں کا حق ہے، ان پر بھی تشدد نہیں ہونا چاہئے۔ میں نہیں سمجھتا کہ کوئی رکن اسمبلی سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کرسکتا ہے۔ سندھ میں ہم نے 3بہترین اسپتال بنائے، ہم نے این آئی سی وی ڈی کو عالمی معیار کا ہسپتال بنادیا، اسلام آباد میں بیٹھے کٹھ پتلی کے فیصلے ہم برداشت نہیں کر سکتے، سندھ کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہماراحق ماراجارہا ہے، سندھ کو پانی کا حصہ بھی نہیں دیا جارہا، ہم بھیک نہیں بلکہ این ایف سی کے مطابق اپنا حق مانگ رہے ہیں۔اتوار کولاڑکانہ میں پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں بیڈ گورننس کا طعنہ دیا جاتا تھا، سندھ میں ہم نے 3بہترین ہسپتال بنائے، ہم نے این آئی سی وی ڈی کو عالمی معیار کا ہسپتال بنادیا، خیبرپختونخوا میں ایک بھی نیا ہسپتال نہیں بنایا گیا، عمران خان نے پشاور میں واحد کارڈیو ہسپتال اپنے رشتے دار کے حوالے کرکے تباہ کردیا، تحریک انصاف نے لیڈی ریڈنگ اسپتال کو ماڈل بنانے کا اعلان کیا تھا لیکن ایسا نہ ہوسکا، پہلے یہی لوگ ہم پر انتظامی امور اور ہسپتال تک نہ چلانے کا طنز کرتے تھے، اب وہ سندھ حکومت سے جے پی ایم سی چھیننا چاہتے ہیں، یہ تمام فیصلے اسلام آباد میں بیٹھا کٹھ پتلی شخص کر رہا ہے۔ اسلام آباد میں بیٹھے اس کٹھ پتلی کے فیصلے ہم برداشت نہیں کرسکتے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ معاشی طور پر سندھ کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہماراحق ماراجارہا ہے، سندھ کو پانی کا حصہ بھی نہیں دیا جارہا، ہم بھیک نہیں بلکہ این ایف سی کے مطابق اپنا حق مانگ رہے ہیں۔ ہم نے سندھ کی عوام کی محنت اور پیسوں سے ادارے بنائے ہیں، وفاق ہم سے اسپتال چھین رہا ہے، ون یونٹ کے خلاف دیوار کی طرح کھڑے ہوجائیں گے، وفاق ہمارے ادارے ہمیں واپس کرے ورنہ عوام کے ساتھ اسلام آباد کی طرف مارچ کروں گا۔رتو ڈیرو میں ایچ آئی وی ایڈز سے متعلق بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایچ آئی وی صرف سندھ نہیں پورے پاکستان کا مسئلہ ہے، پہلے دن سے ایچ آئی وی معاملے کو مانیٹر کررہا ہوں، سندھ واحد صوبہ ہے جس نے ایچ آئی وی کے خلاف اقدامات اٹھائے، وفاقی حکومت ایڈز پر جان بوجھ کر خوف پھیلا رہی ہے، ایچ آئی وی اور ایڈزمیں فرق ہے، اس حوالے سے اعداد و شمار پریشان کن ہیں، اگر خوف ہو گا تو لوگ اپنا ٹیسٹ کرانے نہیں آئیں گے، وفاقی وزیر نے سندھ کو ایڈزستان کہا اس کی کسی نے مذمت نہیں کی۔نیب ریفرنسز کے بارے میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ نیب کو سیاسی انتقام کے لئے بنایا گیا، ہم نیب کوشروع سے ہی متنازع سمجھتے تھے، سابق چیف جسٹس پاکستان نے خود کہا کہ بلاول بے گناہ ہے، عمران خان کے آنے کے بعد نیب کا فوکس صرف اپوزیشن پر ہے۔شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر پی ٹی ایم کارکنوں کے حملے سے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں اس وقت لاڑکانہ میں ہوں لیکن میں نہیں سمجھتا کہ محسن داوڑ سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کرسکتے ہیں۔ اگر کہیں پر تشدد کا واقعہ ہوا ہے تو ہم اس کی مذمت کرتے ہیں لیکن احتجاج کرنا سیاسی لوگوں کا حق ہے، ان پر بھی تشدد نہیں ہونا چاہیے۔ میں نہیں سمجھتا کہ کوئی رکن اسمبلی سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کرسکتا ہے۔ ہم کسی کے نقطہ نظر سے اختلاف کرسکتے ہیں۔ اگر شمالی وزیرستان جیسے علاقے سے تعلق رکھنے والے نوجوان سیاستدانوں سے مکالمہ نہیں کریں گے، ان کی ناراضگیوں کو کم کرنے کی کوشش نہیں کریں گے تو سب نے دیکھا کہ ایوب خان کے دور میں مشرقی پاکستان کے ساتھ کیا ہوا۔ پرویز مشرف کے دور میں بلوچستان میں کیا ہوا۔ اگر ہم اپنے حق، قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کی بات کرنے والے سیاستدانوں کو غدار قرار دیں گے تو یہ راستہ خطرناک ہوگا۔ بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر وفاقی حکومت کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کی خلاف ورزی بند کر کے سندھ کی ہسپتالوں اور اداروں کو چھیننے کے نوٹی فکیشن فوری واپس لیں وگرنہ سندھ کی عوام کے ساتھ اسلام آباد کا رخ کریں گے، سندھ کو ایڈستان کہہ کر گالی دینے دینے والے وفاقی وزیر کا بھی احتساب ہونا چاہیے، بلاول بھٹو میڈیا چینلز پر بھی برہم دکھائی دئے۔ بلاول بھٹو زرداری نے شیخ زید چانڈکا چلڈرین ہسپتال لاڑکانہ میں چلڈرین ایمرجنسی روم کے افتتاح کے بعد وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر صحت عذرا پیچوہو کے ہمراہ پریس کانفرنس کی جس میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ماں اور بچوں کی صحت پر فوکس کر رہے ہیں، سول ہسپتال، جناح ہسپتال، نیو کراچی اور عباسی شہید ہسپتال میں سندھ حکومت نے چائلڈ لائف فا?نڈیشن کی مدد سے پبلک پرایئیویٹ پارٹنر شپ پر ای آر کھولے ہیں، سندھ بھر میں ایسے چلڈرین ای آر سہولت کو اپ گریڈ کیا جائے گا جہاں ایک کی بجائے دو ڈاکٹرز مریض بچوں کو دیکھیں گے، لاڑکانہ کے بعد جلد سکھر، جیکب آباد سمیت سندھ بھر میں ایمرجنسی روم کھولے جائیں گے، پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کی رینکنگ میں ایشیا میں صرف سندھ اور انڈیا سے گجرات صوبے شامل ہیں اور سندھ 6 نمبر پر ہے، سندھ اینگرو تھر کول منصوبہ، جھرک ملاکا تیار پل، کراچی ٹھٹہ ڈیئل کیریج وے سمیت دیگر منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بنائے ہیں، سندھ پاکستان کو لیڈ کر رہا ہے، ایک دن عوام موقع دینگے اور وفاق میں حکومت بنا کر پورے پاکستان میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت منصوبوں پر کام شروع کریں گے، موجودہ حکمران سندھ سے ادارے چھین کر وفاق کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، بلاول بھٹو نے کہا کہ خان صاحب لیڈی ریڈنگ ہسپتال کو ماڈل ہسپتال بنانا چاہتے تھے مگر اب لیڈی ریڈنگ ہسپتال کو خان صاحب نے اپنے رشتیدار کے حوالے کر دیا اور ہسپتال کا ستیا ناس کردیا گیا ہے، جناح ہسپتال میں کینسر کے علاج کے لئے سائیبر نائیف ٹیکنالاجی دی گئی ہے، یہ لوگ جب خود کچھ نہیں کرسکتے ہیں تو سندھ سے یہ ادارے چھین رہے ہیں، ہم کسی سے بھیک نہیں مانگ رہے اپنا حق مانگ رہے ہیں۔ اسلام آباد‘ لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ نواز کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے وزیرستان واقعہ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر پاکستانی کی جان قیمتی اور اس کا خون مقدس ہوتا ہے۔ ریاستی اداروں نے ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کیا تو ایک بار پھر ملک کو بڑا نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ ہر پاکستانی کی جان قیمتی اور اس کا خون مقدس ہے۔ خون بہے تو حقائق قوم کے سامنے آنے چاہئیں۔ پاکستان اندرونی طور پر کشیدگی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ دونوں طرف اگر پاکستان کے بیٹے ہیں تو سیاسی ،صحافتی حلقوں سمیت ریاست کے تمام اداروں کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا ورنہ ایک بار پھر پاکستان کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ہر پاکستانی کی جان قیمتی اور اس کا خون مقدس ہے۔خون بہے تو حقائق قوم کے سامنے آنے چاہیں۔ محبت، امن اور مفاہمت ہتھیاروں سے کہیں زیادہ طاقت ور ہیں۔ کیا ہم احتجاج کچلنے اور آوزیں دبانے کی بہت بھاری قیمت ادا نہیں کر چکے؟ اللہ پاکستان پر رحم کرے۔ انہوں نے کہا کہ محبت، امن اور مفاہمت ہتھیاروں سے کہیں زیادہ طاقت ور ہیں۔ کیا ہم احتجاج کچلنے اور آوزیں دبانے کی بہت بھاری قیمت ادا نہیں کر چکے۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اندرونی طور پر کشیدگی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ دونوں طرف اگر پاکستان کے بیٹے ہیں تو سیاسی اور صحافتی حلقوں سمیت ریاست کے تمام اداروں کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا ورنہ ایک بار پھر پاکستان کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہم شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر پیش آنے والے واقعہ پر افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہیں اور جو لوگ اس واقعہ میں جاں بحق ہوئے یا زخمی ہوئے ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ جمہوری دنیا میں لوگوں کو احتجاج کا حق حاصل ہے،انھیں اس سے روکنا اشتعال اور شدت کو جنم دیتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ دار ہے لیکن آج عام آدمی ریاست اور حکومت کے ہاتھوں خود کو غیر محفوظ تصور کرتاہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت اور ریاستی قوت آئین اور قانون سے بالاتر نہیں، عوام سے صبر و تحمل اور پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہیں۔ وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ بجٹ کی تیاری پر دن رات کام ہورہا ہے،آئندہ بجٹ معیشت کی ترقیاتی ضروریات کی عکاسی کرے گا۔ اتوار کو ایک بیان میں وزارت خزانہ کے ترجمان ڈاکٹر خاقان حسن نجیب نے کہاکہ بجٹ تیاری میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی رائے مدنظر رکھی گئی ہے۔ترجمان وزارت خزانہ نے کہاکہ بجٹ تجاویز کیلئے نجی شعبہ، تجارتی تنظیموں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔ترجمان نے کہاکہ بجٹ کی تیاری پر دن رات کام ہورہا ہے۔ ڈاکٹر خاقان حسن نجیب نے کہاکہ آئندہ بجٹ معیشت کی ترقیاتی ضروریات کی عکاسی کرےگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain