تازہ تر ین

ایف بی آر میں اصلاحات ضروری ورنہ نتیجہ پہلے جیسا ہوگا: ڈاکٹر قیس، وکلا ءتقسیم متعدد وکلاءکا خیال ہے شاید جج صاحبان کے خلاف ریفرنسز بدنیتی پر مبنی ہیں: شاہ خاور ، مشکوک ٹرانزیکشن کی تحقیقات 2015ءمیں ایف آئی اے نے شروع کی تھی: منظورملک کی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7 “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ماہر معاشیات ڈاکٹر قیس اسلم نے کہا کہ ہم تو چاہتے ہیں زیادہ بجٹ ترقیاتی کاموں پر صرف ہو صحت و تعلیم کو ترجیح دینی چاہئے امید ہے حکومت سنجیدہ ہے۔ سندھ میں پانی کے مسائل بھی حل ہونا ضروری ہیں سندھ بجٹ کے زیادہ پیسے کراچی پر لگتے ہیں لیکن وہاں بھی مسائل ہیں۔ لوگ ایڈز میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ چینل فائیو کے پروگرام نیوز ایٹ سیون میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر لوگوں پر پیسہ خرچ نہ کیا گیا تو بڑا برا حال ہو گا۔ایف بی آر میں اصلاحات ضروری ہیں وگرنہ نتیجہ پہلے جیسا ہو گا۔ سینئر قانون دان شاہ خاور نے کہا ہے کہ وکلائ پڑھا لکھا طبقہ ہوتا ہے اس میں اچنبے والی بات نہیں کہ وکلا احتجاج پر دو حصوں میں تقسیم ہیں بہت سے وکلا کا خیال ہے شاید جج صاحبان کے خلاف ریفرنسز بدنیتی پر مبنی ہیں حالانکہ اس کا فیصلہ تو سپریم جوڈیشل کونسل نے کرنا ہے۔ جعلی اکا?نٹس کیس اینٹی منی لانڈرنگ کے ایکٹ کے تحت آتا ہے۔ اب دیکھنا ہے نیب اس میں کیسا کیس بناتا ہے۔پوری دنیا میں وعدہ معاف گواہ کو بڑا کمزور عنصر سمجھا جاتا ہے کیونکہ اسے اپنی معافی کا لالچ ہوتا ہے۔ خبریں کے ریذیڈنٹ ایڈیٹرملک منظور گرفتاریاں بہت پہلے سے متوقع تھیں مشکوک ٹرانزکشن کا سلسلہ 2015میں ایف آئی اے نے شروع کیا تھا۔ احتسابی عمل جاری رہنا چاہئے سابق ارباب اختیار لوگوں نے ملک کا بہت نقصان کیا۔ اربوں کھربوں کا معاملہ ہے اب یہ کھیل بند ہونا چاہئے۔ نیب کو بھی اپنی تفتیش کی کمزوریاں دور کرنا ہوں گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain