تازہ تر ین

منی لانڈرنگ کیس : شہباز شریف خاندان کا فرنٹ مین وعدہ معاف گواہ بن گیا

لاہور(نیوز رپورٹر)شہباز شریف خاندان کا مبینہ فرنٹ مین وعدہ معاف گواہ بن گیا۔چیئرمین قومی احتساب بیورو(نیب)جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے شہباز شریف فیملی کی مبینہ منی لانڈرنگ کا معاملے میں رمضان شوگر ملز کے مرکزی کردار مشتاق چینی کی وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست منظورکرلی۔ہفتہ کو ایک نجی ٹی و ی کے مطابق نیب حکام مشتاق چینی کو احتساب عدالت میں بطور وعدہ معاف گواہ پیش کریں گے۔ گزشتہ روز مشتاق چینی کے اقرار جرم کی داستان منظر عام پر آئی تھی۔ذرائع کے مطابق مشتاق چینی نے نیب کو دو نجی بنکوں کے ذریعے 37 ٹرانزیکشن سے متعلق نیب کو ریکارڈ فراہم کردیاہے۔مشتاق چینی نے تسلیم کرلیا ہے کہ 2 بنکس اکا?نٹس کے ذریعے 50 کروڑ 44 لاکھ 4 ہزار 899 روپے کی غیر ملکی ترسیلات موصول ہوئیں۔ سلمان شہباز کے اکا?نٹ میں 60 کروڑ 30 لاکھ 54،ہزار بذریعہ چیکس منتقل کیے۔مشتاق چینی نے نیب کو 6 کروڑ 10 لاکھ 27 ہزار 612 روپے کی غیر ملکی ترسیلات کے بارے میں بھی بتا دیا ہے۔نیب ذرائع کے مطابق دوران تفتیش مشتاق چینی کے مختلف بنکوں میں 23 بنکس اکاونٹ سامنے آئے،23 بنک اکا?نٹس میں سینکڑوں مشکوک ٹرانزیکشن ہوچکی ہیں جو اربوں روپے کی ہیں۔مشتاق چینی نے اپنے اور کمپنی کے نام پر یہ اکا?نٹس بنا رکھے تھے۔مشتاق چینی نہ صرف سہولت کار بلکہ شریف فیملی کا بے نامی دار بھی ہے ، مشتاق چینی نے 9 غیر ملکی کرنسی کی مشکوک ٹرانزیکشن کا ریکارڈ بھی نیب کو فراہم کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق ان 9 ٹرانزیکشن کے ذریعے 6 کروڑ 10 لاکھ 27 ہزار 612 روپے منتقل ہوئے،مشتاق چینی کو 12 جنوری 2009 تک تواتر سے غیر ملکی ترسیلات موصول ہوتی رہیں۔یادرہے8اپریل کو شریف فیملی کے مبینہ فرنٹ مین محمد مشتاق چینی کو لاہور ائرپورٹ سے گرفتار کیا گیا۔ محمد مشتاق کا نام نیب کی درخواست پر ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا۔محمد مشتاق لاہور سے دبئی فرار ہونے کی کوشش میں گرفتار کیا گیا۔محمد مشتاق پی آئی اے کی پرواز 203سے لاہور سے دبئی روانہ ہو رہا تھا۔ محمد مشتاق شریف فیملی کا فرنٹ مین ہے۔ محمد مشتاق50کروڑ کی مبینہ ٹرانزیکشنز کیں۔واضح رہے 6اپریل کو خبر سامنے آئی تھی کہ شریف فیملی کے گرفتار ملازمین نے بیرون ملک بھاری رقم منتقل کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ذرائع نے بتایا تھا کہ شریف فیملی کے گرفتار سہولت کاروں سے کی جانے والے تفتیش میں پیش رفت ہوئی ہے۔ شریف فیملی کے ملازمین نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے بیرون ملک پیسہ منتقل کرنے کی تفصیلات سے آگاہ کر دیا۔محمد مشتاق کی گرفتاری سے متعلق نیب کی طرف سے اعلامیہ بھی جاری کیا گیا۔ نیب اعلامیے میں کہا گیا کہ محمد مشتاق کا نام نیب کی سفارش پر ای سی ایل پر ڈالا گیا تھا۔ محمد مشتاق نے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے فرنٹ مین کا کردار ادا کرتے ہوئے مبینہ طور پر لگ بھگ 50کروڑ روپے ابتدائی طور پر اپنے اور بعدازاں سلمان شہباز کے اکا?نٹ میں منتقل کیے۔ منی لانڈرنگ ریفرنس کا ملزم مشتاق چینی نیب کا وعدہ معاف بن گیا اور اس نے ضلع کچہری کے مقامی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں دفعہ 164 کے تحت اپنا بیان قلمبند کروا دیا ہے۔ نیب حکام ملزم مشتاق چینی کو بیان قلمبند کروانے کے لئے اپنی حراست میں ضلع کچہری لے کر آئے۔ واضح رہے کہ ملزم مشتاق چینی نے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو وعدہ معاف گواہ بننے کے لئے درخواست دے رکھی تھیم۔ جسے چیئرمین نیب نے منظور کر لیا۔ ملزم مشتاق چینی نے اپنے بیان میں موقف اختیار کیا ہے کہ وہ شریف خاندان کے کاروباری ادارے میں ملازم تھا اور اس نے شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے کہنے پر منی لانڈرنگ کی۔ واضح رہے کہ نیب نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز اور ان کے چھوٹے بھائی سلمان شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس درج کر رکھا ہے۔ اپوزیشن لیڈر حمزا شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس میں فریق ملزم مشتاق چینی مقدمہ میں وعدہ معاف گواہ بن گیا۔مشتاق چینی نے گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ احمد وقاص کی عدالت میں بطور وعدہ معاف گواہ زیر دفعہ 164 کا بیان قلمبند کروا دیا ہے۔نیب حکام کی جانب سے مشتاق چینی کو فاضل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ملزم کا بند کمرے میں بیان قلمبند کر لیا گیا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain