تازہ تر ین

پاک فوج کوقوم کاسلام

ثوبیہ خان نیازی….اظہار خیال
پاک فوج کے سپہ سالار، جرنےلوں ،سپاہےوں اور سرحدوں کی حفاظت کرنے والے بہادر جان نثاروں کو دل کی گہرائیوں سے قوم کا سلام کہ اس وقت جب وطن عزےز کی معےشت کی کشتی ڈانواں ڈول ہے ، حکومت وقت کو بہت سے چےلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،دہشت گردی مےں معصوم لوگ مارے جارہے ہےں ۔ بھولی بھالی قوم کو لوٹنے والوں کے پاس صرف سےاسی بےان بازےوں اور اےک دوسرے پر کےچڑ اچھالنے کے علاوہ کچھ نہےں بچا ۔اےسے مےں افواج پاکستان کے دلےر دور اندےش اور مدبر سپہ سالار جنرل قمر جاوےد باجوہ نے دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ کرنے کا کہہ کر پوری قوم کی دعائےں اور محبتےں سمےٹ لےں ۔ ےہ ہے کچھ کر کے دکھانا ۔ہماری تےنوں افواج ہمارا فخر ہےں۔ آج ہم اپنے گھروں مےں آرام سے بےٹھے عےدےں منا رہے ہےں اور ہمارے فوجی جوان اپنے گھروں سے دور ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے لےے گرم اور سر د موسم کی سختےاں جھےل رہے ہےں۔ آج ہم ان کی بدولت ملک مےں امن کی زندگی بسر کر رہے ہےں۔ جس ملک کی سرحدےں مضبوط ہوں دشمن اس طرف مےلی آنکھ سے نہےں دےکھ سکتا۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی عےد فوجی جوانوں کے ساتھ ملکر منائی اور ثابت کےا کہ ملک سے بڑ ھ کر کوئی نہےں۔ موجودہ حالات کے پےش نظر فوج کی طرف سے ےہ عملی اقدام ثابت کرتا ہے کہ وطن عزےز کی مضبوطی ،بقاءاور استحکام کے لےے تن من دھن سب کچھ قربان کےا جاسکتا ہے۔ ہمارا وطن مضبوط ہوگا تو ہم مضبوط اور طاقتور ہونگے ۔ کاش ہمارے سےاست دا ن بھی ےہ بات سمجھ لےں اور جھوٹی بےان بازےوں سے باہر نکل آئےں۔ مخلص ہوکر صرف اور صرف اپنے وطن کے لےے سوچےں ۔ ہم تمام پاکستانےوں کے لےے پاک فوج نے اےک مثال قائم کی ہے۔ ہم سب کو اپنے دائرہ کار مےں رہتے ہوئے کچھ نہ کچھ عملی اقدام کرنے ہونگے۔ کہتے ہےں قطرہ قطرہ ملے تو درےا بن جاتا ہے۔ کچھ نہ کچھ اپنی طرف سے قومی خزانے مےں جمع کروائےں ۔ دےکھےں کےسے مہنگائی ختم ہوتی ہے۔ جب قوم اےک ہوجائے تو کوئی ان کا کچھ نہےں بگاڑ سکتا ۔ ہر مسئلے کا حل نکل آتا ہے منتشر لوگ بکھر جاتے ہےں۔ ہم سب کچھ جانتے ہوئے بھی انجان بنے ہوئے ہےں۔ دل کی نہےں سنتے بے جا فضولےات مےں دماغ لڑاتے رہتے ہےں۔ صرف تنقےد کرنا جانتے ہےں ۔ سےاست دان تو اےک طرف عام لوگ بھی اےسے اےسے جھوٹے پلندے چھوڑتے ہےں کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے۔
نئی حکومت پہ تباہ حال معےشت کا ملبہ ڈال دےنا بھی ناانصافی ہے۔ عمران خان کے پاس تو کوئی الہ دےن کا چراغ تو نہےں کہ ہر مسئلہ مےں چراغ رگڑا اور مسئلہ فوراََ حل ہوگےا۔ دو درےاﺅں کے بےچ اس نے رستہ بناےا ہے جو بہت مشکل ہے۔ اب اس کی مشکلات کا حل اﷲ کی ذات نکالے گی۔ اس کا جذبہ سچا ہے۔اﷲ اس کی مدد فرمائے ۔ وہ امےد بن کر لوگوں کی زندگےوں مےں جگمگاےا ہے اور امےد کبھی ختم نہےں ہوتی ، امےد رکھنے والوں کو اﷲ نے کبھی ناامےد نہےں کےا۔ اﷲ اس سے کوئی اچھا کام کروائے ،اس کی لگن جدوجہد اور مستقل مزاجی سے تو کوئی منحرف نہےں۔ خدمت خلق کے حوالے سے شوکت خانم کو تارےخ کبھی فراموش نہےں کرسکتی ۔ہم بہت سی مشکلات سے دوچار ہےں۔ وہاں مہنگائی بڑا مسئلہ نہےں محنت سے جی چرانا، ہاتھ پہ ہاتھ دھرے رہنا، ناانصافی ، بد عنوانی ، کرپشن ، دوسروں پہ بے جا تنقےد کرنا ، کےچڑ اچھالنا اور خود کو اعلیٰ سمجھنا سب سے بڑے بڑے مسائل ہےں ۔ مہنگائی اگرچہ بڑھی ہے مگر بازاروں ، مارکےٹوں مےں رش کم نہےں ہوا لوگ دھڑا دھڑ چےزےں خرےد رہے ہےں۔ اب لوگ بہت بڑی بے وقوفی کرےں گے جو نام ِ نہاد سےاستدانوں کے ساتھ ملکر مہنگائی کے خلاف احتجاج کرےں گے۔
اگر واقعی سےاستدانوں کو مہنگائی کا احساس ہے تو اپنی طرف سے اپنی دولت کا کچھ حصہ قومی خزانے مےں جمع کروائےں مہنگائی فوراََ ختم ہوجائےگی۔ قوم کا وقت ضائع کرنا دانش مندی نہےں وہ خود تو ائےر کنڈےشنز گاڑےوں مےں رہےں گے اور لوگ دھوپ مےں جلتے رہیں گے ۔دنےا کا نظام ادلے بدلے کا ہے۔ عمران خان نے بھی بہت سے دھرنے دےے تھے۔ اب سمجھ مےں آجانا چاہےے دھرنے ، جلسے اور جلوس کسی مسئلہ کا حل نہےں ، جذبہ سچا ہے تو پاک فوج کی طرح عملی اقدام کرنے ہونگے ابھی وقت ہے کچھ کرکے دکھانا ہوگا۔ دوسروں کے لےے آسانےاں پےدا کرنی ہونگی۔ اےک دوسرے کوعزت دےنا ہوگی اور دےنے والے بننا ہوگا، محبتےں بانٹنا ہونگی۔ اچھائی کو اچھائی اور برائی کو برائی کہنا ہوگا۔ تمام تر تعصبات اور گروہ بندےوں سے نکل کر صرف اور صرف اپنے وطن کی ترقی بقاءاور استحکام کے لےے سوچنا ہوگا اپنے اپنے حصے کی شمع روشن کرنا ہوگی۔ اےک دوسرے کا رفےق اور مددگار بننا ہوگا ۔ کہ کل جب ےہ لمحے ماضی کا حصہ بنےں تو ماضی شاندار ، باوقار اور پُر بہار ہوگا۔ ۔پاک فوج زندہ باد۔
(کالم نگارشاعرہ وادیبہ‘ادبی امورپرلکھتی ہیں)
٭….٭….٭


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved